|

وقتِ اشاعت :   June 16 – 2018

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہماری فٹ بال ٹیم ہارے یا جیتے، اس کےساتھ ہیں۔

ورلڈکپ کے افتتاحی میچ پر بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی قومی ٹیم جیتے یا ہارے، دونوں صورتوں میں یہ ہماری اپنی ٹیم ہے۔

مشیرایوان شاہی سعود القحطانی نے کہا کہ ناقدین میچ سے پہلے ہی ٹیم کی شکست کی توقع کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہار دردناک تھی، قومی ٹیم کےشائقین کا غصہ قابل فہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دشمن اشتعال انگیزی اور زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے اسے اچھال رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کو میزبان روس کے ہاتھوں افتتاحی میچ میں 0-5 کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

یہ میچ سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی تھیں۔