حب : بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ کی حب آمد ایوان لسبیلہ میں لوگوں سے عید ملے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ این اے 272 لسبیلہ/گوادر قومی اسمبلی اور پی بی 50 کی نشست پر کے امیدوار جام کمال خان عالیانی نے پارٹی کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی اے پی ایک نظریے کا نام ہے بلوچستان میں امن ترقی خوشحالی ہماری سیاست کا محور ہے ۔
ہماری پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوء اختلافات نہیں ہیں جام بھوتانی اتحاد لسبیلہ کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وسیع ترعوامی مفاد میں کیا ہے سردار صالح محمد بھوتانی بی اے پی کے نامزد امیدوار ہیں سردار اسلم بھوتانی نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغزات جمع کرائے ہیں ہم معاملات کو انشاء4 اللہ سلجھائیں گے جو بھی فیصلہ لسبیلہ کے عوام کا ہوگا ہم اسی کو اپنائیں گے ۔
سیاست میں کشتیاں جلائی نہیں جاتی کشتیاں جوڑی جاتی ہیں جب آپ کشتیاں جلائیں گے تو آپ کہاں جاسکیں گے،جام کمال نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 54 ہزار ووٹ لئے اور ہمارے مخالفین اتحاداور پراپیگنڈوں کے باوجود صرف پینتیس ہزارووٹ حاصل کر پائے ۔
جام کمال نے کہا کہ صوباء سطح پر لسبیلہ کو نظرانداز کئے جانے کی وجہ سے حب بائی پاس سمیت اہم منصوبے ادھورے رہ گئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے لسبیلہ پر توجہ نہیں دی ،جو وزرائے اعلی رہے انہوں نیترقیاتی فنڈذ صرف اپنے حلقو ں پر خرچ اور ملازمتوں کے حق سے بھی لسبیلہ کو محروم رکھا گیا ہم نے بلوچستان عوامی پارٹی بناء ہر مکتب فکر کے لوگوں کو اقلیتوں سمیت نمائندگی دی ،ہے سردار اسلم بھوتانی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلم بھوتانی دو مرتبہ ایم پی اے رہے ہیں ۔
عوامی خدمت بھی کی یے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان کی بیوروکریسی میں لسبیلہ کو وہ مقام حاصل نہیں ہے جو دیگر اضلاع کو ہے تعلیم کی کمی کیوجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں لسبیلہ کی نمائندگی صرف پارلیمانی سیاست سے ہوسکتی ہے لوگوں کے پاس ایک ہی ذریعہ ہے کہ وہ اپنے مسائل عوامی نمائندوں کے ذریعے حل کرواتے ہیں اگرہم آپس میں اختلافات رکھیں گے تو صوبے اور مرکز میں لسبیلہ کی مؤثر انداز میں نمائندگی نہیں کر پاسکیں گے ۔
لس دھرتی کے عوام کی پکار ہے کہ یکجہتی سے اپنے ضلع حلقے اور صوبے کے حقوق کی جدوجہد مشترکہ طور پرایک ہی پلیٹ فارم سے کریں جب ہمارا کاز اور مقصد ایک ہوگا تو ہم کامیاب ہونگے اور لس دھرتی کیی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں گے۔
اس موقع سابق صوباء وزیر گوادر لسبیلہ کی نشست پر امیدوار بی اے پی رہنما پرنس احمد علی بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے لسبیلہ کے دور دراز علاقوں سے آئے پارٹی کارکنان اپنے قائدین سے عید ملے۔