خضدار : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء نواب ثناء اللہ خان زہری اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو کے درمیان ملاقات ،سیاسی صورتحال انتخابی اتحاد سمیت مختلف امور پر گفتگو ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جھالاوان ہاوس خضدار میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و حلقہ پی بی 39 خضدار ٹو و این اے 269 سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو نے چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان حلقہ پی بی39 خضدار ٹو و این اے 269 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری سے تفصیلی ملاقات کی ۔
زرائع کے مطابق ون ٹو ون ہونے والے ملاقات میں دونوں رہنماوں نے سیاسی صورتحال انتخابی اتحاد سمیت مختلف امور پر گفتگو کی تا ہم اس حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ۔
خضدار، نواب ثناء زہری اور سردار اسلم بزنجو کے درمیان ملاقات
وقتِ اشاعت : June 20 – 2018