|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2018

خضدار : بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کا نقصان کرنے والوں نے صرف اپنی زاتی پہنچان بنا لی بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کیا،وفاق پر حکمرانی کرنے والی جماعتوں نے کبھی بلوچستان کو اہمیت نہیں دی،چار کا ٹولہ اسلام آباد سے کوئٹہ آتااور بلوچستان کا فیصلہ اپنے من کے مطابق کرکے واپس ہو جاتے،جلسوں میں تقاریر اور خالی نعروں اور حکومتیں چلانے میں کافی فرق ہوتا ہے۔

پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے منسلک ہے اور ہم ترقی یافتہ بلوچستان کی بنیاد پر ترقی پذیر پاکستان کا نعرہ دیتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں بلوچستان میں ہوتے ہیں بلوچستان عوامی پارٹی رنگ،نسل،قوم قبیلوں کی تعصبات سے پاک ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی ضلع خضدار کے زیر اہتمام دورانی ہاوس میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے چیئرمین و حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد دورانی،حلقہ این اے269 خضدار سے نامزد امیدوار میر خالد خان بزنجو،میر فیاض احمد زنگیجو،سماجی کارکن و پارٹی کے رہنماء ہماء رئیسانی،ماسٹر عبدالخالق غلامانی،ٹکری بشیر احمد جتک،جاوید احمد سوز،اور دیگر نے خطاب کیا ۔

آغا شکیل احمد دورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام ہمیں موقع دیں ہم بلوچستان سے بے روزگاری کا خاتمہ کر کے،یہاں امن قائم کر کے خوشحالی لائیں گے سابق حکمرانوں نے بلوچستان کے لئے کچھ نہیں کیا میں بحیثیت ڈسٹرکٹ چیئرمین جتنے ترقیاتی کام کروائے یہاں سے منتخب ایم پی اے اور ایم این اے نہیں کرادی ہے انشاء اللہ آنے والا دور عوام اور عوام کی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی کی ہو گی نوجوانوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر لے جانے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے ۔

جلسہ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کی قسمت بلوچستان کے اقتدار کا فیصلہ اسلام آباد میں ہوتے رہے ہیں مگر ہماری پارٹی وہ واحد پارٹی ہے بلوچستان کا فیصلہ بلوچستان ہی میں کرنا چاہتی ہے بلوچ عوام یاد رکھیں جس د ن بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہونے لگے وہ دن ہماری کامیابی کا دن ہو گا ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں آئندہ انتخابات میں عوام نے خدمت کا موقع دیا تو ہم انہیں مایوس نہیں کرینگے بلوچستان میں تعلیم صحت آبنوشی اہم مسائل ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ انتظامی نظم و نسق کا عوامی مفاد کے تمام ادارے مفلوج ہیں اس لیئے عوام کودرپیش مشکلات کا شکار ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیدی کے مقام پر ساسولی ہاؤس میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما آغا شکیل احمد درانی،میر خالد بزنجو،میر نعمت اللہ بزنجو،سر بلند خان غلامانی،میر فیاض زنگیجو،سردار منظور احمد باجوئی،میر نصیر احمد خدرانی میر جاوید احمد خدرانی،سابق مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار سردارزادہ میر ضیاء اللہ ساسولی اور میر سیف اللہ ساسولی،سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ۔

جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ صوبے کو وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کو نذر انداز کیا دوسری جانب بلوچستا کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیئے کوئی خاص منصوبہ بندی بھی نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ یہ علاقے سی پیک کے سنگم پر واقع ہے اس کے لیئے ہمیں اب سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے اس اہم منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے وسیع تر مواقع ملیں گے ۔

اس موقع متعدد قبائلی عمائدین نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں میر عبدالصمد ایڈوکیٹ ساسولی،میر قادر بخش ساسولی،میر نذیر احمد ساسولی،رئیس غلام محمد ساسولی،ٹکری مولا بخش ساسولی،عبدلغفور گنگو،میر شاہجہاں ساسولی،ممتاز علی،حاجی عبداللہ جان ساسولی،حاجی فیض محمد ساسولی،نائب محمد یوسف ساسولی،الہی بخش نتھوانی،میر وقار ساسولی،مڑسی خان ساسولی اور دیگر افراد نے شمولیت کی شمولیتی تقریب سے سردار نصراللہ خان ساسولی، امید وار حلقہ پی 38میر گل خان ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جام خاندان سے قدیمی تعلقات اور رشتے قائم ہیں ۔

اور ہماری خواہش ہے کہ یہ رشتہ آئندہ نسلوں تک قائم رہے جام میر کمال خان عالیانی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ اپنی روایات کو قائم رکھا انشاء اللہ ہم بھی انکی تقلید کرینگے آج یہاں زیدی آکر مجھے خوشی ہوئی کہ میں اپنے بزرگوں کے روایات کو برقرار رکھا۔