|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2018

خضدار :  جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر ضلع خضدار کے امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر سنیٹر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بلوچستان نیشنل پارٹی کا انتخابی اتحاد جہالاوان کا یقینی طور پر سب سے بڑا اتحاد ہے یہ اتحاد دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔

اس اتحاد کے نتائج انشاء اللہ سو فیصد سامنے آئیں گے جمعیت علماء اسلام اسلامی اصلوں کے مطابق عہد کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے اتحادی جماعت بی این پی کے امیدواروں کو پہلے ووٹ دیں اور بعد ازان کتاب کی نشان پر مہر ثبت کریں جمعیت علماء اسلام ہر موقع پر اپنے عہد کی بھر پور پاسداری کی ہے اس وجہ سے جمعیت علماء اسلام کے قائدین کے باتوں پر ہر ایک غیر متزلزل اعتماد کرتا ہے ۔

یہ سب کچھ اللہ کی مہربانی اور کارکنوں کی دیانت داری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے اضلاع ، تحصیلوں و مقامی عہد ہ داروں سے ملکر ہمارے جماعتی عہدہ دارن بھر پور انتخابی مہم چلائیں گر چہ ہمارے سیا سی حریف اس بارے میں سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے ہمارے اتحاد کے خلاف منفی گمراہ کن پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لئے احترام کا جذبہ ہے ۔

البتہ ہم یہ کھنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ آئینہ میں 25 جولائی کے نتائج کو دیکھکر حواس باختہ ہورہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ اسلامیہ مرکزی جامع مسجد میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے مجلس شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادر شاہوانی ، مولانا عبد الکبیر مینگل مولانا بشیر احمد عثمانی ، پی بی 39 خضدار نال سے متحدہ مجلس عمل بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر یو نس عزیز زہری ، پی بی 38 خضدار سے دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبد الخالق زہری ، مولانا محمد صدیق مینگل کے علاوہ ، وڈھ سارونہ، آڑینجی ،گاج کو لاچی ، کرخ ، زہری ، مولہ ، باغبانہ دیگر علاقوں سے مجلس شوری کے اراکین الیکشن سیلوں کے ارا کین ، تحصیل جماعتوں کے امرا ناظم عمومی و دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے اتحاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس اتحاد کو علاقائی ضرورتوں کے مطابق قرار دیا گیا کارکنوں و عہد ہ داران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس اتحاد پورے خضدار میں بھر پور پذیرائی دلانے کے لئے دن رات محنت کیا جائیگا تحصیلوں و مقامی سطح پر اتحادیوں کے ساتھ ملکر عوام کو باور کرایا جا ئیگا کہ اس الیکشن اتحاد کا مقصد خضدار کے حقوق کی جدو جہد کو حتمی شکل دینا ہے۔

اس سلسلے میں اتحادطور پر مشترکہ کارنر میٹنگز، تحصیلوں کے سطح پر مشترکہ جلسوں کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ بعد ہر صدر مقام پر اپنے بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا جائیگا ، اجلاس میں بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر مولانا قمر الدین ، ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث سنیٹر مولانا فیض محمد مشترکہ انتخابی دورے کرنے پر اصولوں اتفاق کیا گیا ۔

مجلس شوری کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ابتدائی طور پر جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار ڈسٹر کٹ الیکشن سیل و بی این پی کے ضلعی کابینہ کے اراکین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا اس اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں اگلے تین دنوں میں تحصیلوں کے صدر مقام پر بی این پی و جمعیت علماء اسلام کے وہاں کے عہد ہ داروں کا مشترکہ اجلاسیں منعقد کئے جائیں گے ۔

ہر سطح پر اس اتحاد کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ دنوں میں پورے خضدار میں بیک وقت خشک سالی کے خاتمہ باران رحمت کے لئے صلواۃ استسقی کی دعاکی جائیگی ۔