|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2018

حب :  گڈانی ساحل سمندر میں نہاتے ہوئے کراچی کے ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب گئی تین خواتین ایک بچی کی لاشیں نکال لی گئی ۔

ایک کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو بچے اب تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کلری سے پکنک منانے آئے تھے ایک بچہ لہروں کی زد میں آگیا بچے کو بچانے کے لئے ان کی ماں اور دیگر فیملی نے لوگ وہاں گئے تیز لہروں کے زدہ میں آگئی سات ہی افراد ایک ہی خاندان کے ڈوب گئے ۔

مقامی افراد نے ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کی کوشش تو پندرہ سالہ لڑکی ادیکا کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ تین خواتین حمیرا ،صدف شاہد اور بارہ سالہ مہمک کی لاشیں نکال لی گئی لاشوں کو بینادی مرکز صحت گڈانی منتقل کردیا گیا جبکہ دو بچے امان اللہ اور سفیان لاپتہ ہیں جن کے تلاش کے لئے پاکستان نیوی اور اور ایدھی کے غوطہ خوروں نے تلاش کیا۔

آپریشن میں پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا ڈوبنے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق ہے جو کراچی لیاری کے علاقے کلری کے رہائشی ہے رات کے اندھیری کی وجہ ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔