|

وقتِ اشاعت :   June 22 – 2018

ولواگراڈ: فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں احمد موسیٰ کے دو گولز کی بدولت نائجیریا نے آئس لینڈ کو شکست دے دی۔

روسی شہر ولواگراڈ میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر کئی حملے کیے تاہم دونوں ہی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف میں 49ویں منٹ پر احمد موسیٰ کے شاندار گول نے نائیجیریا کو برتری دلوادی۔

محمد موسیٰ نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 75ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنی کردی۔

83ویں منٹ میں آئس لینڈ کو گول اسکور کرنے کا سنہری موقع پنالٹی کی صورت میں ملا تاہم گلفی سیگورسن نے اسے ضائع کردیا اور ساتھ ہی آئس لینڈ کی میچ میں واپسی کی تمام امیدیں بھی ختم کردیں۔

اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں برازیل نے کوسٹاریکا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔