ڈیرہ مراد جمالی : پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد خان جتک پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسی خفیہ طاقت پر یقین رکھنے کے بجائے عوام کی طاقت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔
پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی جناب سے پیپلز پارٹی کے اقتدار کے آنے کے بعد ہر خاندان میں ایک نوکری دینے کا اعلان عوام سے دلی محبت کا نتیجہ ہے۔
بلوچستان میں پیپلز پارٹی کا کنارے سے لگانے کیلئے ابھی سے حکمت عملی تیار کی جاری ہے لیکن پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے ایسی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار الیکشن ٹریبونل میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کے کاغذات نامزدگی بحال ہونے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ انشاء اﷲ 2018میں عوامی طاقت سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر بلاول بھٹوزرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں گے اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی پیشنگوئی کے مطابق جیالہ ہی بلوچستان کا وزیراعلی بن کر بلوچستان کی عوام محرومیوں کا ختم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں عوام کو مسلط کرنے کیلئے کرپشن سے ہاتھ رنگے ہوئے افراد پر مشتمل ایک گروپ کو تیار کیا گیا ہے انشاء اﷲ عوام ووٹ کی پرچی سے مسترد کردیں گے ۔
مخالف کے کہنے پر ہمارے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ، علی مدد جتک
وقتِ اشاعت : June 22 – 2018