خضدار: جھالاوان عوامی پینل کی ریلی ،خضدار پریس کلب کے سامنے جلسہ عام ، و رہنماؤں کی پریس کانفرنس ،جھالاوان عوامی پینل کی حمایت میں ایک ریلی سردار مراد خان شیخ کی قیادت میں کھٹان خضدار سے نکل کر شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی خضدار پریس کلب پہنچی ۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھار کھے تھے ، جن پر جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ ، سیاسی و قبائلی شخصیت میر شفیق الرحمن مینگل کے حق میں نعرے درج تھے ، اور شرکاء میر شفیق الرحمن مینگل زنداباد کے نعرے لگارہے تھے ۔
خضدار پریس کلب کے سامنے پہنچ کر ریلی ایک بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی ۔ جلسہ عام سے جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء سردار محمد مراد خان شیخ ،بلال احمد راہی گنگو ، میرشہباز قلندرانی ،اشتیااحمد مینگل میر فدااحمد قلندرانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی و سیاسی رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں جھالاوان کے غیور عوام متحد و متفق ہوچکا ہے ، جس طرح یہاں امن کے لئے ہم نے قربانیاں دیں اسی طرح آج الیکشن کا میدان بھی کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑیں گے اور نام نہاد سیاستدانوں کا ہر جگہ مقابلہ کیا جائیگا ۔
جہالاوان عوامی پینل کے نام سے اتحاد سیاسی و قبائلی اور قومی رہنماء واین اے 269سے نامزد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل قومی اسمبلی پی بی 39خضدار نال سے نامزد امیدوار سردار محمد حیات خان ساجدی پی بی 38زہری کرخ مولہ گاج سے سردار مراد خان شیخ الیکشن لڑرہے ہیں اور خضدار کے عوام ہمارا ساتھ جھالاوان عوامی پینل کو کامیا ب کردیں ۔
انہوں نے کہاکہ میر شفیق الرحمن مینگل ایک تاریخ ،ایک حقیقت اور جہد مسلسل ہیں، جس نے اس سرزمین کے لئے قربانی دی ، بہادری اور جرات شجاعت کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہمیں آج ایک ایسے قومی رہنماء کی قیادت میسر ہے ۔
دریں اثناء جھالاوان عوامی پینل کے رہنماؤں میر فدا قلندرانی ،سردار زادہ میر فیصل باجوئی ،میر شفیق گچکی ،رئیس محمد صادق گزگی ، شبیراحمد موسیانی ، ریاض احمد قلندرانی ، نعمت اللہ رودینی ، محمد نور گنگو ، نصیراحمدزہری منیراحمدودیگر موجود تھے ۔
جلسہ عام میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی اور وہ نعرے بازی کررہے تھے۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کی رہنمائی اور ان کی قیادت اس وقت ہم پر فرض ہے، ، ماضی کے شعبدہ بازوں اور عوام کا استحصال کرنے اور لوگوں کو دھوکہ دینے والے ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دکھانے کے لئے موسمی پرندے کی طرح سامنے آچکے ہیں ۔
ہم اس سے قبل میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں ان کا ہرمیدان میں مقابلہ کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ان کا مقابلہ کریں گے ۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ آج ان کا جواستحصال ہورہاہے ،یہاں غربت ، تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا جو فقدان ہے ، وہ ان نام نہاد قوم پرست و نام نہاد سیاستدانوں کی وجہ سے ہے ۔
جب بھی عوام کو مشکل درپیش آیا تو انہوں نے اپنا بوریا بستر گول کر کے باہر ملکوں کو بھاگ گئے لیکن جب الیکشن کا وقت قریب آیا تو یہ لوگ ایک بار پھر عوام کی دھوکہ دہی کے لئے پہنچ گئی۔
جھالاوان عوامی پینل کے رہنماء سردار زادہ مراد خان شیخ نے کہاکہ ان نام نہاد قوم پرستی کے دعوے کرنے والوں سے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔یہاں وہ عوام کی ٹارگٹ کلنگ میں شریک کار رہے استاذ ، پروفیسر ، وکیل ، ڈاکٹر دانشور ، حتیٰ کہ یہ جنگ ہوٹل بیرے تک پہنچ گئے ۔
انہوں نے کہاکہ میں میں تعلیم کے لئے جو کام کررہا تھا اس کے آگے بھی یہ رکاوٹ بن گئے ، تاہم ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے میں نے اپنا سر تسلیم خم نہیں کیا بلکہ کمر بستہ ہو کر قومی رہنماء میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کا ہر میدان میں مقابلہ کیا اور انہیں اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا آج ایک بار پھر میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں اور میر شفیق الرحمن مینگل کی قیادت میں عوام کی رہنمائی اور نمائندگی کررہاہوں
خضدار ،جھالاوان عوامی پینل کے زیر اہتمام انتخابی ریلی کا انعقاد
وقتِ اشاعت : June 23 – 2018