خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے خضدار میں الیکشن مہم کا باقائدہ آغاز کردیا اس موقع پر کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ و PB-39 خضدار, نال سے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ کارکنوں کی محنت کے بدولت پچیس جولائی کی صبح کامیابی کی نوید لیکر طوع ہوگا۔
انہوں نے کہا طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہے ہمیں کسی اتحاد اور صف بندی سے خوفزدہ ہوئے بغیر عوام کے پاس جانا ہوگا۔ووٹروں کی ایک بڑی تعداد خاموش ہے اگر الیکشن سے لاتعلقی اختیار کرنے والے مذکورہ خاموش اکثریت کو ووٹ ڈالنے کے لےئے آمادہ کیا جائے تو نتائج بالکل مختلف ہونگے ۔کارکنوں اور پارٹی ہمدردوں کو گھر گھر جاکر لوگوں کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے کارکن کسی کی دھونس اور لالچ میں آنے والے نہیں اور نہ ہی پارٹی کارکنان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کی کوئی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے ،ہم پاکستانی ہیں اور ایسا کرنے والے ہمیں بھی پاکستانی سمجھیں۔
میر اسراراللہ زہری نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہم خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے،بی این پی عوامی خواتین کی حقوق کی علمبردار جماعت ہے،ہم نے ہمیشہ خواتین کی تعلیم و ترقی کو فوقیت و اہمیت دی ہے،بی این پی عوامی خواتین کو پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ خواتین کو بھی چاہےئے کہ وہ بی ین پی عوامی کو سیاسی قوت و طاقت فراہم کریں۔
خواتین ہماری آبادی کا نصف ہیں ان کے بھی اتنے ہی ووٹ ہیں جتنے مرد حضرات کے ہیں ہمیں خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنا ہوگا۔ انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی عوامی کی مقبولیت و پزیرائی سے خوفزدہ عناصر مزموم مقاصد کے لےئے شہر کے حالات خراب کرسکتے ہیں لیکن بی این پی عوامی کے کارکنوں کو ہر حال میں ثابت قدم رہنا ہے اور حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار کے عوام نے الیکشن سے قبل ہی بی این پی عوامی کے حق میں اپنا فیصلہ دیدیا ہے جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،ورکرز کانفرنس میں ہزاروں کارکنان کی شرکت مخالفین کے لےئے واضح پیغام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی کوئی گنجائش نہیں فیصلہ عوام کی ووٹوں سے ہونا ہے۔ اگردھاندلی کی کوشش کی گئی تو اس کا علاج بھی ہمارے ساتھ موجود ہے۔
میر اسرار اللہ زہری نے کہا کہ خضدار میں الیکشن مہم کے آغاز کے بعد بہت جلد نال اور فیروز آباد میں بھی الیکشن سرگرمیوں میں تیزی لائی جائیگی۔
انہوںPB-38زہری،باغبانہ،کرخ و مولہ کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی الیکشن مہم جاری رکھیں بہت جلد ان علاقوں کے دورے کے لےئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
ورکرز اجلاس میں خضدار سٹی،فیروز آباد،نال و گریشہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی جبکہ بی این پی عوامی کے ضلعی آرگنائزر و NA-269کے نامزد امیدوار ڈاکٹر حضوربخش زہری،ڈپٹی آرگنائزر، حاجی نورالدین چھٹہ،سمیع رؤف،منیر زہری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔