|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2018

نیز ہنی نوگرڈ : انگلینڈ نے پاناما کو 6-1سے ہرا کر پری کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر نیز ہنی نوگرڈ میں گروپ ‘جی “کے انگلینڈ اور پہلے بار عالمی کپ کھیلنے والی پاناما کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔کھیل کے 8ویں منٹ انگلینڈ کے دفاعی کھلاڑی جون اسٹونز گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلادی۔ کھیل کے 22ویں منٹ میں انگلش ٹیم کو پینلٹی کک ملی جس پر کپتان ہیری کین کے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا ۔

کھیل کے 36ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ کے پاس سے جیسی لنگارڈ شاندار گول کر کے مقابلہ 3-0کر دیا۔ اس کے پانچ منٹ بعد جون اسٹونز نے اپنا دوسرا گول کر کے انگلینڈ کی برتری کو 4-0کردیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے چند منٹ قبل انگلینڈ کو ایک اور پینلٹی کک ملی جس ہیری کین نے گول کر دیااور اس طرح پہلے ہاف کے اختتام تک انگلش ٹیم کو 5-0کی برتری حاصل تھی۔ 

دوسرا ہاف شروع ہوا تو پاناما کی ٹیم نے میچ کے 20منٹ تک انگلینڈ پر دباؤ دلا ہوا تھا۔ لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے 62وین منٹ میں ہیری کین اپنی ہیٹ ٹرک پوری کی اور عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے اور ٹیم کی برتری کو 6-0کر دیا ۔اس عالمی کپ میں پانچ گول کے ساتھ ہیری کین اس ٹورنامنٹ ٹاپ اسکور ر بھی بن گئے ۔

کھیل کے 78ویں منٹ میں پاناما کے ڈیفنڈر بالوئے نے گول کر کے مقابلہ 6-1کر دیا اس وقت بہت دیر ہوچکی تھی۔جوکہ میچ کے آخر تک برقرار رہی اور اس طرح انگلینڈ نے یہ میچ 6-1سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ 

گروپ جی پوائنٹس ٹیبل پر بیلجیم اپنے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور انگلینڈ بھی دونوں میچز میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں ۔