خضدار : متحدہ مجلس عمل و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں سابق ایم این اے مولانا قمر الدین ،سابق چیئرمین بی ایس او لعل جان بلوچ نے کہا ہے کہ ایم ایم اے اور بی این پی دیرنہ حلیف ہیں 1973 میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں نیپ کے مشترکہ حکومت قائم کیا گیا ۔
جب بلوچستان میں نیپ کی حکومت کر دی گئی تو قائد جمعیت مولانا مفتی محمود احتجاجاً استعفیٰ دیکر دوستی عہد معاہدہ و یکجہتی کا واضح ثبوت دیا آج ایک مرتبہ پھر ہم جہالاوان کی سرزمین پر یہ تاریخ دہرانے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ ضلعی انتخابی دفتر کے افتتا ح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔
تقریب سے ، پی بی 39 سے متحدہ مجلس عمل کے مشترکہ امیدوار میر یو نس عزیز ، بی این پی کے مرکزی کونسل کے رکن ڈاکٹر عزیز بلوچ ، مولانا عنایت اللہ رودینی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے صدر آغا سلطان ابراہیم ، ، جماعت اسلامی ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد اسلم گزگی ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما حا فظ احمد ، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما مولانا محمد قاسم قلندرانی، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے پریس سیکرٹری مولانا بشیر احمد عثمانی ، بی این پی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ ، نائب صدر حیدر زمان بلوچ تحصیل خضدار کے آرگنائزر آغا سمیع اللہ شاہ ، صادق غلامانی نے بھی خطاب کیا ۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اکثر اتحاد سیاسی جماعتیں سیاسی مفاد کے تحت کرتی ہیں لیکن یہ اتحاد خضدار کے عوام کی خواہش پر کیا گیا ہے 25 جولائی کو پورے ضلع میں کامیابی کی نتائج کے ساتھ عوام کے سامنے سرخ روہوکر اس سر زمین و قوم کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ پارلیمنٹ میں جائیں گے ۔
دونوں جماعتو ں کے کارکن اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں مخالفین کی باتو ں پر توجہ نہ دیں اخلاقی اقدار میں رہتے ہوئے مخالفین کے پرو پیگنڈہ کا جواب دیں دونوں جماعتوں کا نقطہ اتحاد عوام کی خدمت ہے اسی کے لئے ہم اکھٹے ہوئے ہیں ہم سب کا نیت عظیم ہے اسی کی بنیاد پر ہمیں ثمرات ملیں گے ۔
مقررین نے کہا کہ سابقہ صوبائی حکومت نے عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہزاروں اسامیوں کے خالی ہونے کے باوجود ہمارے تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار رہے بلوچستان میں بنیادی ضرورتو ں پانی ، صحت ، تعلیم کا شدید فقدان تھا لیکن پانچ سال میں حکومت نے محض اقربا پروری کرپشن پر اپنا پورا زور صرف کیا قبل ازیں ایک ریلی نکالی گئی جو جامعہ مسجد سے برآمد ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی انتخابی دفتر پہنچ گئی
جمعیت اور بی این پی دیرینہ حلیف جماعتیں ہیں ، مولانا قمر الدین
وقتِ اشاعت : June 24 – 2018