|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2018

کازان: کولمبیا نے پولینڈ کو 3-0سے شکست دیکر عالمی کپ سے باہر کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق روس کے شہر کازان گروپ ‘ایچ ‘کے پولینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلا گیا ۔

کولمبیا نے پہلے ہاف میں پولینڈ کی ٹیم پر دباؤ بنئے رکھا تھا اور میچ کے 40ویں منٹ میں یاری مینا نے گول کر کے کولمبیا کو 1-0کی برتری دلادی۔ اور پہلے ہاف کے اختتام پر کولمبیا کو پولینڈ کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں بھی پولینڈ کے ٹیم کوئی خاص کار گردگی دیکھا نہ سکی اور کھیل کے 70ویں منٹ میں کولمبیا کے کپتان فالکاؤ نے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا ۔

اس کے پانچ منٹ بعد جیمز کے پاس پر کواڈراڈو نے گول کر کے مقابلہ کولمبیا کی برتری کو 3-0کر دیاجوکہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ اس طرح یہ میچ کولمبیا نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔یاد رہے پولینڈ کی ٹیم 1986کے بعد عالمی کپ دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا۔