نال: متحدہ مجلس عمل و بی این پی کا نال میں مشترکہ انتخابی دفتر کا متحدہ مجلس عمل کے رہنماء و جمعت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر سابقہ رکن قومی اسمبلی حضرت مولانا قمرالدین، بی این پی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر چیئرمین لال جان بلوچ مشترکہ نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 39 میر یونس عزیز زہری نے افتتاح کیا ۔
افتتاحی تقریب سے جمعت علماء اسلام کے رہنماء حضرت مولانا قمرالدین، بی این پی کے لال جان بلوچ، نامزد امیدوار میریونس عزہز زہری، جماعت اسلامی کے ضلعی صدر مولانا محمد اسلم گزگی، ضلعی صدر بی این پی حیدر زمان بلوچ، شوکت سیاہ پاد، عبدالروف رخشانی، عبدالرب مینگل، جمعیت کے رہنماء رحمت اللہ مینگل، محمد صدیق مینگل، مولانا عبدالغفار بزنجو، عبدالرحمن بزنجو، سفرخان مینگل، عبدالنبی بارانزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا متحدہ مجلس عمل اور بی این پی کا اتحاد پہاڑوں سے بھی مضبوط اتحاد ہے اس اتحاد تلے ہم مفاد پرست ٹولہ کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے مشترکہ انتخابی اتحاد نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہے انتخابات سے قبل عوام نے ہمارے حق میں اپنا فیصلہ دے چکے ہیں اب اعلان باقی ہے ۔
وہ اعلان پچیس جولائی کے دن کامیابی کے جشن کے ساتھ ہوگی کامیابی ہماری نصیب میں لکھی ہوئی ہے عوام کی تعاون سے پندرہ سالہ مسلط شدہ نمائندوں کو شکست دینگے عوام پچیس جولائی کو گھروں سے نکل کر کتاب اور کلہاڑی پر مہر لگا کر ہماری اتحاد کو کامیاب بنائیں ۔
بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کے اتحاد کا مقصد بھی عوام کی حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کا ہے انہوں نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کے حقوق لوٹنے والوں کا جیت کر محاسبہ کرینگے عوام کے نام پر کروڑوں روپے کمانا عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے یہاں کے باسی شدید مسائل کی دلدل میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ نمائندے عئیش و عشرت کی جنت میں ہیں ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم جیت کر عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ۔
عوام کے تمام مسائل کا احساس رکھتے ہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے غریب عوام کے پاس ہر وقت بیٹھ کر انکے خدمت کرینگے مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا پچلے کئیں سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے ذات کو ترقی دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا آج بھی یہاں بسنے والے عوام تعلیم صحت پانی سڑک جیسے اہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔
عوام بیروزگاری کی دلدل میں ہیں ذراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں زمیندار نان شبینہ کا محتاج ہیں بجلی کا بحران ان تمام مسائل تلے بھی ترقی کے دعوے دار احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عوام اب باشعور ہوچکے ہیں ۔
اپنے نیک و بد میں تمیز کرسکتے ہیں آنے والا وقت تبدیلی کا سورج لیکر طلوع ہو گا آنے والا وقت خوشحالی کا ہوگا عوام ہمارے اتحاد کو کامیاب بنائیں ہم انشاء4 اللہ تبدیلی لیکر آئینگے خوشحال بلوچستان خوشحال عوام ہمارا مقصد ہے اس مقصد میں کامیابی ہماری ہی ہوگی ۔
عوامی تعاون سے جیت کر حکومت بناکر لوٹیروں کا محاسبہ کرینگے درین اثناء اس سے قبل بی این پی و متحدہ مجلس عمل کے قائدین کا شہر سے چار کلومیٹر دور کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور قائدین کو سینکڑوں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی جلوس میں نعروں کی گونج میں انتخابی دفتر پہنچایا۔
مجلس عمل اور بی این پی اتحاد پہاڑ جیسا مضبوط ہے، مولاناقمر الدین
وقتِ اشاعت : June 25 – 2018