سارانگس/کنگر ڈ : اسپین اور پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ 2018کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سارانگس میں گروپ بی کے پرتگال اور ایران کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا۔کھیل کے اختتام سے چند منت قبل کورزما نے گول کر کے مقابلہ 1۔0کر دیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک پرتگال کو ایران کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں ایران نے پرتگال پر دباؤ بنئے رکھا تھا اور رولڈ وکی ایک نہ چلنے دی۔
کھیل کے 51ویں منٹ رولڈو کو فاہول کرنے پر پرتگال کو پینلٹی ملی جس پر ایران کے گول کیپر نے روک دیا۔ میچ کے اضافی وقت میں ایران کو پینلٹی کک ملی جس پر ایران کے کھیلاڑی نے گول کر دیا۔اور مقابلہ 1۔1سے برابر ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابررہااور اس طرح پرتگال نے فیفا ورلڈ کے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفاؤ کر لیا۔
ورلڈ کپ کے اور میچ اسپین اور مراکش کے درمیان 2۔2گول سے برابر رہا۔تفصیلات کے مطابق کنگرڈسابق چیمپئن اسپین کا مقابلہ مراکش سے ہوا۔ کھیل کے 14ویں منٹ میں ایران کے فاروڈ بوتیب نے گو ل کر کے مقابلہ1۔0کردیا۔ اس کے تین منٹ بعد اسپین کے اسکو نے گول کر کے مقابلہ 1۔1کر دیا۔
دوسرے ہاف شروع ہوا تو اسپین نے اپنے رویتی کھیل پیش کیالیکن مراکش ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔کھیل کے 82ویں منٹ میں مراکش کے نیاسیری نے گول کے مقابلہ 2۔1کر دیا۔کھیل کے اضافی وقت میں اسپین کے آسپاس نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2۔2گول سے برابر رہا۔ اس طرح اسپین نے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیااور شاندار کار گردگی کے باؤجود مراکش اس ٹورنامنٹ میں ایک پوائنٹس کے ساتھ اس گروپ میں چوتھے نمبر پر رہے۔