ایکٹرین برگ :فیفا ورلڈ کپ میں آخری گروپ مقابلوں میں سویڈن نے میکسیکو کو 3-0سے شکست دیکر عالمی کپ کے پری کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق روس کے شہرایکٹرین برگ میں گروپ ایف کی میکسیکو اور سویڈن کے مد مقابل ہوئے ۔ کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیااور کھیل کے 15ویں سیکنڈ میں پیلا کارڈ دیکھا دیاجوکہ کے عالمی کپ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین کارڈ تھا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول سے برابررہی۔
دوسرا ہاف شروع ہوا تو سویڈن کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیااور کھیل کے 50ویں منٹ میں سویڈن کے دفاعی کھلاری آگوستینسون نے گول کر کے مقابلہ 1-0کر دیا۔ اس کے 12منٹ بعد سویڈن کو برتری کو دگنا کرنے کا ایک اور موقع ملا جس میں پینلٹی کک پر گرانکویست نے گول کر کے مقابلہ 2-0کر دیا۔
اس کے بعد میکسیکو کی ٹیم نے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے اور کھیل کے 74منٹ میں میکسیکو کے کھلاڑی نے اپنے ہی گول کر کے سویڈن کی برتری کو 3-0کر دیا ۔کھیل کے اختتام تک میکسیکو کی ٹیم کوئی بھی گو ل نہ کر سکی اور اس طرح یہ میچ سویڈن نے صفر کے مقابلہ میں تین گول سے جیت لیااور عالمی کپ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق تین میچز میں6پوائنٹس کے ساتھ سویڈن پہلے ،6پوائنٹس کے ساتھ میکسیکو دوسرے ،جنوبی گوریا 3پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ جرمنی 3پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پر رہے ۔