|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2018

خضدار:  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء پی بی 39سے پارٹی کے نامزدا میدوار و سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے چوتھی ملاقات ، اور سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ اتحاد کے لئے کوششیں ۔

تفصیلات کے مطابق پی بی 39سے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے خضدار میں مسلم لیگ (ن)خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ، اور انتخابی اتحاد کے حوالے سے دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے ۔

سردار محمد اسلم بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے یہ چوتھی ملاقات تھی ،تاہم اب تک دونوں رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ، دونوں پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مذاکرات مذید جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔