تربت: بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اپنے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے حقائق آشکارہوئے ہیں کہ گزشتہ ادوارمیں عوام کے ووٹوں کوسیڑھی بناکرسابقہ امیدوارشاہانہ زندگی گزاررہے ہیں جبکہ عوام خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔
بی این پی اقتدارمیںآکربلوچ عوام کوباعزت زندگی گزارنے کے لئے معاشی ذرائع فراہم کریگی، بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کے نامزدامیدوارمیجرجمیل احمددشتی اورحلقہ پی بی 46کے نامزدامیدوارڈاکٹرعبدالغفوربلوچ کاپیری کہن ، مزاری کہن ، ڈگاری کہن ، گنّہ اورشے تگرکادورہ سینکڑوں افرادکابی این پی میں شمولیت کااعلان ۔
شمولیت کرنے والوں میں محمدابراہیم ، حاصل ابراہیم ، عمرابراہیم ، حیال عبدالکریم ، مقبول عبدالکریم ، رحیم عبدالکریم ، برکت عبدالکریم ، خلیل اسحاق ، بشیراحمداسحاق ، میاردرمحمد، نوربخش ، نوروزخان نوربخش ، ارشادنذیر، نویداحمدنوربخش ، امدادولیداد، نیازاحمدولیداد، مومن علی محمدابراہیم ، مختاراحمدمحمدابراہیم ، حلیم قاضی ، عبداللطیف ، نورالدین ، پل جان یوسف ، جمیل احمد، ناکورسول بخش ، عاقل حاصل ، شاکرعلی ، خورشیداحمد، نصیراحمد، رحیم بخش ، مامامحمدبخش ، حاجی ابابگر، غلام سرورقاضی ، لعل جان قاضی ، نثاراحمد، محمداسحاق ، محمدندیم ، ملاعبدالواحد، ناصرعلی ، محمدحنیف ، نزیراحمد، پزیراحمد، محمدنسیم ، راشدمحراب ، سہیل احمد، ڈاکٹرمحمدعمر، راجہ طارق ، شعیب غلام ،بلال ابراہیم ، نصرت علی ، محمدعبداللہ ، عبدالجباراوردیگرشامل تھے ۔
انہوں نے اس موقع پربی این پی کے امیدواروں کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ادوارمیں جن لوگوں کوووٹ دیکراقتدارکے ایوانوں تک پہنچایاگیاتھاانہوں نے محض کنبہ پرستی کی اورسیاست کومحض ایک پانچ سالہ اسکیم بناکراپنے عزیزواقارب کونوازا،لیکن اس دفعہ جان محمددشتی جیسے قدآوردانشوروقوم دوست کی قومی اسمبلی کی نشست پرکھڑاہونانیک شگون ہے۔
اپنے علاقوں میں جان محمددشتی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردینگے، اس موقع پرگوکدان یونٹ کے رہنماسعیدجان گلزار ،مزاردشتی اور شے مریدڈاکٹرغفوربھی ان کے ہمراہ تھے۔
عوامی ووٹوں کو سیڑھی بناکر سابقہ امیدوار شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں ،جمیل دشتی
وقتِ اشاعت : June 27 – 2018