|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2018

تربت : بی این پی کے مرکزی رہنمااورمعروف اسکالرجان محمددشتی نے کہاہے کہ جب تک پارلیمنٹ کے فورم پرعوامی ووٹوں سے منتخب بلوچ نمائندہ نہیں پہنچے گااس وقت تک بلوچ کی کوئی شنوائی نہیں ہوگی ، غیرحقیقی نمائندہ قطعاًبلوچ مفادات کے حق میں نہیں بولے گا۔

قانون سازی اورآئینی حقوق کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ بلوچ عوام پارلیمانی سیاست کی تاریخ کوفراموش مت کریں اورحقیقی نمائندے کوووٹ کریں،یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمختلف وفودسے ملاقات کرتے ہوئے کہی ، بلوچ کی پارلیمانی سیاست کی تاریخ اس قدرپرانی نہیں کہ اسے یادکرنے میں دشواری پیش آئے ، بلوچ آنے والے چیلنجزکاادراک کریں ۔

انہوں نے کہاکہ جب حقیقی نمائندے الیکشن میں حصہ نہیں لینگے اورپارلیمنٹ کے فورم کوان لوگوں کے لئے کھلاچھوڑدینگے جنہیں ہرحال میں درپردہ قوتیں بہ نام بلوچ منتخب کرتی آئی ہیں وہ پارلیمنٹ تک پہنچیں گے اوروہ اپنی نوکری پکی کرینگے ،انہیں بلوچ حقوق اوراس کے مقاصدسے کوئی غرض نہیں۔