|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2018

خضدار : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما پی بی 39خضدار سے نیشنل پارٹی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہم نے اقتدار میں رہ کر عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اس بارے میں حکومت بلوچستان کا پی ایس ڈی پی بطور دلیل کافی ہے لیکن اس طرح کی خدمت عوام پر ہر گز احسان نہیں تھا بلکہ یہ ان کا حق تھا نیشنل پارٹی عوام سے وعدہ کرتا ہے کہ یہ خدمت ہم ہمیشہ کی طرح جاری رکھیں گے ہمارے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا ہے بلکہ عوام سے محبت پر ہم یقین رکھتے ہیںیہ تعلق اقتدار کے بغیر بھی استوار رکھا جا سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قوم کی خدمات بلوچستان کے حقوق کا ایجنڈا لیکر جارہے ہیں ہمارے اوپر تنقید کرنے والے اپنے کردار کو سامنے رکھیں کہ ان کے عمل سے عوام کو کیا فائدہ پہنچا کیا ۔

نقصان ہم عوام کے پاس جائینگے اصل فیصلہ ان کے پاس ہے ہمیں توقع ہے کہ عوام نیشنل پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دیں گے سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا سیاست کا معنی کسی پر بے جا تنقید نہیں نہ کہ اخلاقی حدود کو پار کرنا بلکہ ہماری رویات میں احترام کا زیادہ درس دیا گیا ہے ۔

ہمارے لئے سب قابل احترام ہیں آج بھی ہم بلوچستان کے حقوق کی ایجنڈے پر تمام جماعتوں کے ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں اور کل بھی اقتدار میں قوم پر ست وطن پر ست جماعتوں کے ساتھ اسی ایجنڈے پر بات چیت کریں گے الیکشن کا مرحلہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ عوام کی حمایت حاسل کرنے کا ایک جمہوری طریقہ ہے ۔