|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2018

مستونگ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کا وزیراعلی بلوچستان علاؤالدین مری سے ٹیلیفونک رابطہ۔ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ واپڈا گریڈ اسٹیشن میں گزشتہ دنوں آتشزدگی کے باعث بجلی کی طویل بندش سے زمینداروں اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات اور نقصانات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مستونگ میں کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو انتہائی کم بجلی فراہم کیا جانا زمیندار طبقہ کو معاشی قتل کے مترادف ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے ساتھ وولٹج میں کمی بیشی کے باعث زمینداروں کو سیزن میں کروڑوں روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی فراہمی کے علاوہ دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انھوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیاکہ زمینداروں کے نقصانات کے ازالہ اور انہیں ریلیف دینے کیلئے بجلی کی وولٹج کا مسئلہ حل اور بجلی کی فراہمی کے ٹائم میں اضافہ کرنے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ زمیندار طبقہ کو ریلیف مل سکے۔

وزیراعلی بلوچستان علاؤالدین مری نے سابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو یقین دہانی کرائی کہ کیسکو حکام سے بات چیت کرکے بہت جلد مستونگ میں بجلی کے مسائل حل کئے جائینگے۔اور زمینداروں کو ریلیف دیاجائیگا۔