|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2018

تربت : بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے کہاہے کہ جان محمددشتی کوجب آپ ووٹ دینگے توان کے کاروان میں شامل بھی ہوجائیں،یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ، بلوچ اپنے رہشون کی حمایت میں کسی مصلحت کے شکارنہ ہوں،جان محمددشتی بلوچ حقوق کے لئے اٹھنے والی مضبوط ترین آوازہوگی، بی این پی قوم کے لئے آخری سہاراہے ۔

حمایتی اجتماع سے خطاب، بی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی کا گشتنگ چاہ سرکادورہ ،درجنوں افرادکی بی این پی کے مرکزی رہنماومعروف بلوچ اسکالرجان محمددشتی کی حمایت کااعلان کردیا،گزشتہ روزبی این پی کے مرکزی رہنماوحلقہ پی بی 47کیچ IIIکے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی نے تربت کے علاقے گشتنگ چاہ سر کادورہ کیا۔

جہاں عابدوسیم ، ناجی امین ، ندیم تاج ، طارق اکرم ، آصف اکرم ، محمداکرام ،امیربخش ، فرید،عبدالرازق ، عبدالوہاب ، عبیدبشیر، کامران ، نسیم حسن ، منظورحسن ، منصورمنیر، کیّاافضل ،عبدالخالق ،محمدافضل ، امیربخش ، واحدبخش ،اوردیگردرجنوں افرادنے قومی اسمبلی نشست پر بی این پی کے مرکزی رہنماومعروف بلوچ اسکالرجان محمددشتی کی حمایت کااعلان کیا،انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی جان محمددشتی کی کامیابی یقینی ہے ، ہمیں جان محمددشتی کی قیادت پرفخرہے ۔

بلوچ مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری ہے بلوچ عوام جان محمددشتی کوووٹ دیں تاکہ پارلیمنٹ میں بلوچ کے حق اٹھنے والی آوازدنیابھرمیں گونج اٹھے ، اس موقع پربی این پی کے رہنماشے نذیر، صلاح الدین سلفی ،نذیرعبید، پروفیشنل سیکرٹری ممتازلعل بلوچ ، اسدبشیر، پرنس اسلام ، آزان اسلام ، عابدعلیم ۔