خضدار : الیکشن 2018 ء،حلقہ این اے 269 سے متعدد امیدواروں نے اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ،بی این پی اور ایم ایم اے کا مشترکہ امیدوار سردار اختر جان مینگل،پاکستان مسلم(ن) کا نواب ثناء اللہ خان زہری،نیشنل پارٹی کے محمد آصف جمالدینی،میر شفیق الرحمن مینگل جھاوالانی عوامی پینل اور میر خالد بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے نیشنل اسمبلی کے حلقہ این اے 269 سے متعدد امیدواروں نے اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے کاغذات واپس لینے والوں میں،ایم ایم اے کے مولانا قمر الدین،نیشنل پارٹی کے سردار محمد اسلم بزنجو،ولید احمد بزنجو،جماعت اسلامی کے مولانا محمد اسلم گزگی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر عبدالروف مینگل،آغا سلطان ابراہیم،ڈاکٹر عزیز بلوچ،سردار نصیر احمد موسیانی،امیر بخش مینگل،جھالاواان عوامی پینل سے سردار مراد خان شیخ،بلوچستان عوامی پارٹی کے آغا شکیل احمد درانی،آزاد امیدوار منیر احمد ساسولی،اور عبدالقادر نے بھی اپنی کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔
اس طرح سردار اختر جان مینگل حلقہ این اے 269سے بی این پی اور ایم ایم اے کا مشترکہ امیدوار ہونگے،نواب ثناء اللہ خان زہری پاکستا ن مسلم لیگ (ن)،اور محمد آصف جمالدینی نیشنل پارٹی اور میر شفیق الرحمن مینگل جھالاوان عوامی پینل،میر خالد بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار ہونگے،جبکہ سردار محمد اسلم بزنجو حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے نیشنل پارٹی کے امیدوار ہونگے۔
حلقہ پی بی 39 خضدار نال سے ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار میر یونس عزیز زہری ہونگے،اور آغا شکیل احمد دورانی حلقہ پی بی 39 خضدار سے بلوچستا ن عوامی پارٹی کے امیدوار ہونگے،سردار اختر جان مینگل،حلقہ پی بی 40 وڈھ سے سردار اختر جان مینگل بی این پی اور ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار ہونگے۔
وڈیرہ عبدالخالق موسیانی حلقہ پی بی 38 زہری مولہ سے ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار ہونگے نواب ثناء اللہ خان زہری حلقہ پی بی 38 زہری مولہ کرخ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لینگے۔
حلقہ این اے269اہم سیاسی رہنماؤں میں کانٹے کی مقابلے کا امکان، متعدد امیدوار دستبردار
وقتِ اشاعت : June 30 – 2018