ڈیرہ مراد جمالی : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہاکہ عوام اپنی تقدیر بدلنے کیلئے 25جولائی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ کی پرچی سے عمران خان نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے جو الم اٹھایا ہے ۔
کامیاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کی ملک کو لوٹنے والی سیاست کو ختم کرکے دفن کردیں 25جولائی کو کرپشن لوٹ ماربجلی کی لود شیڈنگ سے تنگ عوام بھاری اکثریت سے عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے کامیاب کرکے ملک کا وزیراعظم بنائیں گے ۔
بلوچستان میں تحریک انصاف کی مقبولیت سے چوردروازے سے آنے والے امیدوار پریشان ہوچکے ہیں سردار یار محمد رند کا عوام سے محبت کا رشتہ ہے انشاء اﷲ سوار کے روز کاغذات نامزدگی کے بحالی کی خوشخبری کارکنوں کو ملے گی۔
ان خیالات کا ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ پی بی گیارہ ڈیرہ مراد جمالی سے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میر شوکت خان بنگلزئی بھی موجود تھے ۔
سردار یار محمد رند نے کہاکہ تحریک انصاف بلوچستان کے تمام حلقوں سے انتخابات لڑرہی ہے علاقائی سطح پر الائنس کے تحت سیٹ ٹو سیٹ ایڈجیسٹمنٹ کی جارہی ہے اور کہاکہ 67سالوں سے بلوچستان کی عوام کو بیووف بنایا جا رہا ہے بلوچستان کے پٹ فیڈرکینال کھیر تھر کینال میں توجہ نہ دینے سے علاقے قحط کا منظر پیش کررہے ہیں زمیندار اور کسان نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں ۔
منتخب عوامی نمائندوں نے اربوں روپے کی کرپشن تو کی لیکن کوئی تعلیمی ادارے یونیورسٹی کیڈٹ کالج تک نہیں بنائے اور علاقے میں اوچ پاور پلانٹ کے ہونے کے باوجود بارہ سے سولہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ یہاں کے منتخب عوامی نمائندوں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 25جولائی کو تحریک انصاف کامیاب ہوکر عوام کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی اور ڈویژن کی سطح پر میڈیکل کالج یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی ۔
عوم 25 جولائی کو کرپٹ زرداری اور نواز شریف کی سیاسات کا خاتمہ کریں،سرادا یار محمد رند
وقتِ اشاعت : July 1 – 2018