کوئٹہ: نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے مقابلے میں سب سے غریب ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 48 لاکھ روپے ہے جبکہ سندھ کینگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمان سب سیامیر نکلے۔
چاروں صوبوں کے نگراں وزراء اعلیٰ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے اثاثوں کی کل مالیت 48 لاکھ 90 ہزار روپے ہے۔
انہوں نے کوئٹہ میں گھر کی مالیت 21 لاکھ 60 ہزار، کراچی میں گھر کی مالیت 7 لاکھ روپے اور گوادر میں پلاٹ کی قیمت 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے۔علاؤ الدین مری کے پاس بینک میں ایک لاکھ روپے ہیں اور انہوں نے کاروبار میں سرمایہ کاری 35 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس گھریلو استعمال کی غرض سے 50 ہزار روپے کا فرنیچر ہے۔سندھ کے نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان کے 13 کروڑ 55 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک کے ساتھ باقی تمام نگراں وزراء اعلیٰ میں سب سے امیر ہیں اور ان کے پاس پینشن فنڈز کی مد میں 80 لاکھ روپے موجود ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ 400 گرام سونے کے مالک ہیں اور ان کی اہلیہ نے 5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کے پاس نقد رقم 2 لاکھ روپے ہیں اور ان کے بینک بیلنس میں 2 کروڑ 62 لاکھ 86 ہزار سے زائد رقم موجود ہے۔
خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 71 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہے، انہوں نے اسلام آباد میں 8 مرلے کے گھر کی مالیت 2 کروڑ 97 لاکھ، اسلام آباد میں 7 مرلے کے پلاٹ کی مالیت 15 لاکھ 25 ہزار اور پشاور میں 2 کنال اراضی کی قیمت 8 لاکھ 63 ہزار سے زائد ظاہر کی ہے۔
اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق دوست محمد خان کے نام پر کوئی گاڑی نہیں، ان کے بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 27 لاکھ 56 ہزار 601 روپے موجود ہیں اور ان کے پاس 35 لاکھ روپے نقد رقم موجود ہے۔
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پروفیسر حسن عسکری کے اثاثوں کی کل مالیت 2 کروڑ 4 لاکھ 84 ہزار روپے سے زاِئد ہے اور انہوں نے160بینک اکاؤنٹ میں ایک کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد رقم ظاہر کی ہے۔160حسن عسکری نے دستاویزات میں 2013 ماڈل کی گاڑی کی مالیت 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ سندھ وزرائے اعلیٰ میں سب سے امیر جبکہ علاؤالدین مری غریب نکلے
![]()
وقتِ اشاعت : July 2 – 2018