|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2018

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی اور ایم ایم اے کا جھالاوان میں انتخابی اتحاد عوام کی وسیع تر مفاد اور ایک تاریخی دوستی کی بنیاد پرہوئی ہے جس کی بنیاد نیب کے دور میں رکھی گئی تھی اتحاد کے مشترکہ امیدوار عوامی قوت سے بھر پو کامیابی حاصل کرئینگے بی این پی اور ایم ایم اے کے کارکنان عوامی رابطے کو تیز کرکے قائدین کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نیڈرکھالو،آڑنجی،.وہیر اور اورناچ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیابی این پی کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ بی این پی اور ایم ایم اے کا اتحادمظالم کا شکار عوام کو خوشحال مستقبل دینا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوم و محکوم عوام کی حقوق کے لیے جد وجہد کی ہے ۔

اسی جدو جہد کی پاداش میں ہمارے قائدین و کارکنان کو شہید کیا گیا مگر تاریخ گواہ ہے کہ انتقامی کاروائیاں کبھی ہمیں مظلوم و محکوم عوام کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کراسکتے.2018ء کے انتخابات میں عوام کی زمہ داریاں بہت زیادہ ہیں وہ ایسے نمائندوں اور پارٹیوں کے حق میں اپنا رائے دیہی استعمال کریں ۔

جو نہ صرف ان کے حقوق کا بہتر انداز میں دفاع کرنے کی صلاحیت رکھیں بلکہ بلوچستان کو امن اور خوشحالی دے سکیں 25 جولائی کو وڈھ، خضدار اورزہری سمیت بلوچستان بھر میں حق اور باطل کے درمیان فیصلہ کن جنگ ہو گی جسے ہم عوامی قوت اور اعتماد سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے کارکنان انتخابات کی تیاری تیز کریں قائد بلوچ سردار اخترجان مینگل کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔