|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2018

حب : صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB49پر بلوچستا ن عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار سابق نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ حب میں کیڈٹ کالج تعمیر کرانے کیلئے ہر ممکن کوینگے اور حب کے سرکاری اسپتال کو اپ گریڈ کرائینگے تاکہ یہاں کے عوام کو علاج ومعالجہ کی تمام سہولیات دستیاب ہوں ۔

آج حب کے مختلف علاقوں زہری اسٹریٹ ،الہ آباد ،نیو لیبر کالونی اور لانگو آباد کے عوامی اجتماعات اور کارنر میٹنگ و شمولیت جلسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے ثابت کردیا 25جولائی کی نوید ہماری کامیاب لیکر طلوع ہو گا ،عوام 25جولائی کوگائے کی انتخابی نشان پر مہر لگاکر مجھے کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

سردار بھوتانی نے نیو لیبر کالونی وزیر خان مری گوٹھ کیلئے 50لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز حب کے مختلف علاقوں زہری اسٹریٹ میں عوامی جلسہ ،نیو لیبر کالونی وزیر خان مری گوٹھ میں شمولیت تقریب ،الہ آباد ٹاؤن عبدالوہاب مگسی کالونی و بروہی محلہ اور لانگو آباد گجر گوٹھ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

عوامی اجتماع وجلسے او ر کارنرمیٹنگ سے کونسلر لالہ عبدالمجید مینگل ،علی اصغر چھٹہ ،علی آسکانی ،کمال خان حسنی ،وڈیرہ عبدالرحمن لانگو و دیگر مقررین نے خطاب کیا حب کے مختلف علاقوں میں منعقدہ عوامی اجتماع و جلسے اور کارنر میٹنگ سے سردار محمد صالح بھوتانی نے زہری سٹریٹ میں بھوتانی کھتیران قومی اتحاد کی جانب سے انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ عوامی جتماع ،نیو لیبر کالونی وزیر خان مری گوٹھ میں شمولیت جلسہ ،الہ آباد ٹاؤن بروہی محلہ و عبدالوہاب مگسی محلہ اورلانگو آباد گجرگوٹھ میں منعقدہ ۔

کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی مرضی سے عوام پر مسلط نہیں ہو رہے بلکہ عوام ہی نے مشاورت کے بعد الیکشن کے امیدان میں اُترا ہے اب عوام و بہی خواہ ،دوست سرخرو کرینگے کیونکہ بھوتانی برادران نے ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اُتر آئے ہیں ۔

جس طرح ماضی میں لسبیلہ کے عوام کے نے بھوتانی برادران پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر الیکشن میں کامیاب کرایا اور 9مرتبہ ایوان بالا تک پہنچا یا ہے اور 25جولائی کو ایک مرتبہ سے اپنے اعتماد ومحبت کا اظہار کرتے ہوئے بھوتانی برادران کو ووٹ دیکر کامیاب کراکے 10ویں مرتبہ ایوان بالا تک پہنچائینگے ۔

ہماری اپنے عوام سے خلوص ومحبت کا رشتہ ہے اور اپنے عوام کو ہمیشہ عزت بخشی ہے ان کے ہر دکھ درد میں شریک رہے ہیں سردار محمد صالح بھوتانی نے مزید کہاکہ بھوتانی خاندان نے ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کی ہے اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے حب کے شہرو قرب وجوار کے علاقوں اور دیہاتوں کے مسائل حل کئے ہیں جہاں پانی نہیں تھا وہاں پانی کی سہولیات کردی گئی ہے جہاں بجلی نہیں تھا ان علاقوں میں بجلی پہنچا دی گئی ہے ۔

کمیونٹی ہال سمیت سیوریج لائنوں اور سڑکوں و گلیوں کے پختہ کئے گئے ہیں حال ہی میں حب ڈیو لپمنٹ پیکج کی منظوری دلائی گئی جس کے تحت 20کروڑ روپے کے ٹینڈر ز بھی ہو چکے ہیں ان سے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام جار ی ہیں اور کچھ اپنی پایہ تکمیل کوپہنچ چکے ہیں اور حب شہر کی خوبصورتی اور ساکران روڈ کی تعمیر سمیت دارو نالہ کی پل اور بچاؤ بند پر کام جاری ہے ۔

سردار محمد صالح بھوتانی نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ابھرتی ہوئی پارٹی ہے جس میں بلوچستان کے قبائلی و قدرآور شخصیات شامل ہیں اورمختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی لوگ شامل ہو رہے ہیں جس سے باپ پارٹی بلوچستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ۔

آئندہ بلوچستان میں باپ پارٹی کی حکومت ہو گی سردار محمد صالح بھوتانی نے نیو لیبر کالونی وزیر خان مری گوٹھ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کے دوران علاقے میں ترقیا تی کاموں کیلئے 50لاکھ روپے اور لانگو آبا د میں بجلی،پانی و سڑک کی تعمیرکرنے کا اعلان کیا انھوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام 25جولائی کو حلقہ PB49پر گائے کے نشان پر مہر لگا مجھے کامیابی سے ہمکنار کریں۔

مختلف علاقوں میں منعقدہ عوامی اجتماعات وشمولیت تقریب و کارنر میٹنگ سے کونسلر لالہ عبدالمجید مینگل ،علی اصغر چھٹہ ،کمال خان محمد حسنی ،امان اللہ لاسی ،وڈیرہ عبدالرحمن لانگو ،حبیب اللہ جان ،نصر اللہ کھیتران ،غلام رسول لاسی ،محمد کیتھران ،عبدالطیف مگسی ،حاجی علی آسکانی ،کامریڈ اکبر سیال ،حاجی احمد گرگناڑی ،شیر محمد لہڑی ،حبیب اللہ بروہی ،بشیر احمد ،لالہ جمال زہری ،علی حسن محمد حسنی ،مفتی غلام محمد ،سائیں عبدالرحمن لانگو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھوتانی برادران کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اپنے عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی خدمت کر رہے ہیں ۔

حب وقرب وجوار کے علاقوں اور دیہاتوں میں بھی بھوتانی برادران کی نشانیاں نظر آتی ہیں انھوں نے بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کی ہے ان ہی کی بدولت ترقیاتی کام جاری وساری ہیں جس کا ہر ذی شعور انسان اعتراف کرتا ہے انھوں نے کہاکہ 25جولائی کو عوام بڑھ چڑھ کر الیکشن میں حصہ لیں اور اپنے ووٹ کو ضرور کاسٹ کریں ۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB49پر سردار محمد صالح کے انتخابی نشان گائے اور قومی اسمبلی گوادر لسبیلہ کی نشست پر آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کی انتخابی نشان چار پائی پر مہر لگا کر بھوتانی برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔

دریں اثناء زہر ی اسٹریٹ حب میں محمد کیتھران اور نیو لیبر کالونی وزیر خان مری گوٹھ میں شمولیت تقریب اور عوامی اجتماع کے موقع پر وزیر خان مری ،فیض محمد مری ،فاروق مری ،آزاد مری اور حاجی سعید علی کھتیران ،حاجی میر خان کھتیران ،نصر اللہ خان کھتیران نے اپنی برادری سمیت سردار محمد صالح بھوتانی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھوتانی کارواں میں شمولیت کا اعلان کیا اور 25جولائی کے انتخابات میں اپنی واپنے برادری کی جانب سے مکمل حمایت و تائید کی یقین دہانی کرائی ۔