|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2018

حب: صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB49پر بی اے پی کے نامزد امیدوار سردار محمد صالح بھوتانی نے پیر کے روز حب کے مختلف علاقوں میں الیکشن کے حوالے سے منعقد ہ کارنرمیٹنگ اور عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوا م کی خدمت نہ کرسکیں تو ایسی ایم پی اے کی ضرورت نہیں ہمیشہ عوام کیلئے خادم بن کر ان کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ بھوتانی خاندان نے ضلع لسبیلہ نہیں بلکہ بلوچستا ن کی سطح پر کام کےئے ہیں ہم مطمین ہے کہ ہم نے اپنی عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے اگر کہیں کوتاہی ہوئی ہو گی تووہ ان علاقوں کے مکینوں کی ہوگی جو ہم سے خود دوری بنائی رکھی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حب کے علاقہ قلندرانی گوٹھ ، میر ہزارخان مر ی گوٹھ اور وڈیرہ قیصر خان مری گوٹھ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی سردار محمدصالح بھوتانی نی کہا کہ بھوتانی خاندان عوام کی خادم ہے اور ان کی خدمت گار ہے کبھی بھی نہ تو حکمرانی کی ہے اور نہ ہی حکمرانی کرنے کا کوئی تقاضہ کیا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے جس طرح انھوں نے عزت دی اور خلوص ومحبت کرتے ہیں ۔

اس کا اظہار ہر جگہ پر کیا جاتا ہے حکمرانی کی نوبت کبھی نہیں آئے گی کیونکہ ہم سب آدم ؑ کے اولاد ہیں اور بھائی ہیں آج مری برادری نے جو پگڑی پہنائی ہے اس کی قدر وہ انسان کر سکتا ہے جو پگڑی کی اہمیت سمجھتا ہے پگڑی کسی قبیلے کی جانب سے پگڑی پہنانا کوئی معمولی بات نہیں ہے جس محبت کا اظہار مری برادری نے کی ہے اس کا صلہ انہیں انشاء اللہ مل جائے گا وہ دن دو ر نہیں کہ بھوتانی برادران یہاں کے عوام کے دلوں میں راج کرے گا ۔

انھوں نے کہاکہ جہاں تک علاقے میں پانی بجلی ،سڑک کے سہولیات کی بات ہے انشاء اللہ ایک دون بعد ہزار مری گوٹھ میں سڑک کی تعمیر کا شروع ہو جائیگا اور دیگر منصوبوں پر الیکشن کے بعد کام کا آغاز کیا جائیگا کیونکہ الیکشن کمیشن نے اس وقت ترقیاتی منصوبوں پر پائید کی ہوئی ہے۔

سردار بھوتانی نے کہاکہ حب کے علاقوں کی ترقیاتی منصبوں کیلئے وافر مقدار میں فنڈز رکھے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حال ہی میں حب ڈیولپمنٹ پیکج کی منظوری دلائی ہے بھوتانی برادران نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اور نیک نیتی سے کام کرنے والوں کا اللہ پاک منزل بھی آسان کردیتا ہے ہم اللہ تعالیٰ سے مانگتے ہیں ۔

اس کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہے سردار محمد صالح بھوتانی نے قلندرانی گوٹھ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلندرانی گوٹھ کے معززین نے پانی بجلی گیس کی سہولیات کا مطالبہ کیا ہے انشاء اللہ وہ تمام کام مکمل کر دئیے جائینگے بھوتانی برادران نے جو جذبہ خدمت سے سر شار ہیں کسی کو بھی مایوس نہیں کرینگے ۔

کیونکہ یہاں کے عوام کا سہولیات سے فیض یاب ہونا انکی بنیادی حق ہے اور ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ انہیں تمام سہولیات فراہم کریں ان نہیں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔

سردار بھوتانی نے کہا کہ 25جولائی کو عوام اپنے گھروں سے نکل کر حلقہ PB49کے صوبائی اسمبلی کی نشست پر گائے کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر مجھے بھاری سے اکثریت سے کامیاب کریں کیونکہ ووٹ عوام کی امانت ہوتی ہے ۔

اس کی خیانت کبھی کیا ہے اور نہ ہی کبھی کرینگے عوام کی ووٹ کے ذریعے اسمبلی فلور تک پہنچ جاتے ہیں تاکہ ان کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کر سکیں فنڈز لیکر ان کے علاقوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے خرچ کرسکیں ۔

عوامی اجتماع و کارنر میٹنگز سے بھوتانی گروپ کے سینئر رہنماء لالہ عبدالمجید مینگل ،اسماعیل رند ،حاجی آسکانی ،حبیب جان ،ہرزار مری گوٹھ کے نوجوان رہنماء وزیر خان مری ،حاجی زرین خان مری ،غلام رسول مری ،قلندرانی گوٹھ کے مولوی حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام 25جولائی کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ PB49پر سردار محمد صالح بھوتانی کے انتخابی نشان گائے اور حلقہ قومی اسمبلی پر آزاد امیدوار محمد اسلم بھوتانی کے انتخابی نشان چار پائی پر مہر لگا کر بھوتا نی برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔