کوئٹہ: خاران میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے گواش روڈ پر واقع انتخابی کیمپ پر نامعلوم ملزمان نے عقبی جانب سے یکے بعد دیگرے دو دستی بم پھینکے جو کیمپ کے اندر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کیمپ خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکوں سے رہائشی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ یہ انتخابی کیمپ عبدالقادر نے بھتیجے کے گھر میں قائم کر رکھا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ این اے268چاغی، نوشکی خاران، این اے270پنجگور، واشک اورآواران اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی42خاران سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
قاد ربلوچ کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ
![]()
وقتِ اشاعت : July 6 – 2018