تربت: کیچ کے عوام نے 25جولائی سے قبل اپنافیصلہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 271کے امیدوارواجہ جان محمددشتی اورصوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47کے امیدوارمیجرجمیل دشتی کے حق میں دے دیاہے۔
، بی این پی مینگل کے ضلعی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ ادوارمیں اربوں روپے کے فنڈز ترقیاتی منصوبوں کے نام پرحاصل کئے گئے جبکہ زمین پرمحض لاکھوں روپے کے کام کئے گئے اوربلوچوں کوبزگراورنان شبینہ کامحتاج بنادیاگیا۔
ترجمان نے کہاکہ ضلع میں بی این پی کے تمام امیدواراپنے اپنے حلقوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکرعوام کی سرکارقائم کریں گے تاکہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبے عوام کی حکومت میں عوام کی زیرنگرانی میں پایہ تکمیل تک شفاف طریقے سے پہنچائے جاسکیں۔
جمہوریت کے ثمربی این پی کے قائم ہونے والی حکومت میں عوام کوحاصل ہوں گے ، ترجمان نے کہاکہ معروف بلوچ اسکالروبی این پی کے رہنماواجہ جان محمددشتی قومی اسمبلی میں قانون سازی کے لئے ایک اہم انتخاب ہیں جن کی علمی لیاقت اورتاریخ وقانون دانی عملی طورپربلوچ مفادات کے تحفظ کے لئے بروئے کارآئے گی۔
کیچ کے عوام جان محمد دشتی اور میجر جمیل دشتی کو کامیاب بنائیں،بی این پی
وقتِ اشاعت : July 6 – 2018