|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2018

پسنی :  بی این پی کے امیدوار گوادر میر حمل کلمتی کا کامیاب دورہ پسنی، مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد نے خاندان اورساتھیوں سمیت میر حمل کے حمایت کا اعلان کیا۔ پسنی ببرشور کے مذہبی شخصیت سید ظہور جان اور سید ظفر جان نے اپنے سینکڑوں مریدوں اور ساتھیوں سمیت بی این پی کے حمایت کا اعلان کیا۔

وارڈ نمبر پسنی سے حفیظ کریم،وارث راہگوز اور عادل سجاد نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت بی این پی کے حمایت کا اعلان کیا۔ پسنی ببرشور میں محمد اسلم، میر لعل بخش سلیمان، کہدہ مراد علی،صمد داؤد، خدابخش رمضان، مجید بزنجو، میر شاہد عباس نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت میر حمل کلمتی کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر عوامی اجتماعات منعقد ہوئے۔ 

حمایتی پروگراموں میں سابق تحصیل ناظم پسنی سید معیار جان نوری، سابق تحصیل ناظم اورماڑہ سید مہیم جان، طارق رند، میر نوراحمد کلمتی، میر انور بلوچ، میر مقصود کلمتی، میر صابر واڈیلہ، میر مبارک بلوچ، اے ڈی نوشیروانی، کیپٹن کریم بخش، غلام نبی بلوچ، میر یاسین کلمتی، نورالامین بیٹا، حسین واڈیلہ، سمیت دیگر رہنما میر حمل کلمتی کے ہمراہ تھے۔ پسنی میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے میر حمل کلمتی نے کہا کہ منافقت اور جھوٹے وعدوں کی سیاست کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ 

میں نے اپنے دور میں عملی کام کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پہلے عملی طور پر کام کرکے دکھائیں۔ شادی کور ڈیم، ماکولہ ڈیم سمیت مختلف آبی ذخائر میں نے اپنے دور میں بنائے ہیں۔ 

ضلع گوادر کے سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کا فراہمی میرے دور میں ہوا ہے۔ اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی علاقائی ترقی کے لئے آواز اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو جیت بی این پی کی یقینی ہے۔

مگر ہم اس مرتبہ ایک تاریخی جیت کے لئے پرامید ہیں۔ گوادر کے عوام بی این پی کے ساتھ ہیں۔ بلوچ ساحل اور وسائل اور ننگ و ناموس کا دفاع صرف بی این پی کرسکتا ہے۔ بی این پی کے قائد اختر جان مینگل نے ہر وقت بلوچستان کے عوام کے لئے آواز اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پڑھا لکھا گوادر دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس لئے اپنے دس سالہ دور میں تعلیم پر کام کیا ہے۔ سکولوں کو اپ گریڈیشن کیا۔ 

ضلع بھر میں کالجز کا قیام عمل میں لایا۔ انکا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ہم ترقی کے سفر میں شامل نہیں ہوسکتے۔ منتخب ہوکر اپنے تعلیمی وڑن کو جاری رکھوں گا۔ ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔ 

تاکہ گوادر میں آنے والے ترقی سے ضلع گوادر کے نوجوان براہ راست مسفید ہوسکیں۔ گوادر میں مافیا کو شکست دیں گے۔ گوادر کے غریب ماہی گیروں کے حقوق کے لئے آواز اٹھایا ہے۔ 

میری سیاست کا محور غریب عوام کی خوشحالی ہے۔ عوام کے طاقت میری ساتھ ہے اور عوام کے طاقت سے بی این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ گوادر کے عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ انکے حقوق کا تحفظ صرف بی این پی کرسکتا ہے۔