|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2018

کوئٹہ: نواب محمد میر عالی بگٹی تمندار آف بگٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیا ن میں کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ابھی سے جاری دھاندلی کے منصوبو ں پر الیکشن کمیشن آ ف پاکستا ن کو نوٹس لینے اور صاف و شفاف الیکشن کرانے کیلئے فوراً اقدامات کرنے چاہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لے رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ایک امیدوار کے کہنے پر ہمارے حمایتی لوگوں اور کارکنوں کو راتوں رات اُٹھایا جاتا ہے جس کی واضح مثال 70سالہ بزرگ حاجی یار محمد دیناری بگٹی ہیں جو کہ 5روز سے پابند سلاسل ہیں حالانکہ حاجی یار محمد کی عمر اور صحت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ انہیں بلا جواز حراست میں رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ نواب محمد میر عالی بگٹی کے شیدائی اور کارکن ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام بڑی قوت ہے اور اس طرح کے حرکتوں سے عوام میں نفرت اور انتشار پیدا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک کے دوسرے حلقوں میں امیدوار اور ان کے حمایتی الیکشن مہم چلا رہے ہیں اس طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی نواب محمد میر عالی بگٹی اور ان کے حمایتی بگٹی قبائل کو بھی آزادانہ ماحول میں الیکشن کی مہم چلانے دی جائے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں ویسے تو کئی سیاسی پارٹیوں کے امیدوار سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں لیکن صرف نواب محمد میر عالی بگٹی کا نام ہی اُن کیلئے خوف اور شکست کی علامت بن چکی ہے ۔

کیوں کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کو بھاری عوامی ہمدردیاں حاصل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ امیدوار کو نواب محمد میر عالی بگٹی کے سامنے الیکشن لڑنے سے اپنی ہار صا ف نظر آ رہی ہے اس لئے وہ غیر جمہوری ہتکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خدارہ اس طرح کے رویے اختیار نہ کئے جائیں جس سے علاقائی اور ملک کی سطح پر منفی اثرات مرتب ہوں کیوں کہ دھاندلی اور نا انصافی سے ہمیشہ اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحریری طور پر لیٹر اور ثبوت ارسال کر چکے ہیں کہ ہمارے ساتھ دھاندلی اور نا اصافی ہو رہی ہے یہ الیکشن کمیشن کی ذمیداری ہے کہ وہ فری اینڈ فےئر الیکشن کروائیں اور ہمارے اسیر کارکنان کو رہا کیا جائے ۔