مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنمامولانامحمدخان شیرانی نے کہا نیب کی قانون دنیاکی انوکھاقانون ہے مقتدرقوتیں پرامن الیکشن کے حق میں نہیں ہے وہ کسی نہ کسی طریقے سے الیکشن کے التواء چاہتے ہیں اس الیکشن میں کوئی خاص دلچسپی نظرنہیں آرہا نہ ورکرکااعتمادہے امیدوارپراورنہ امیدوارکاووٹرپر بلکہ ایک افراتفری کاعالم ہے موجودہ سیاست کی ابتداء منافقت اورانتہاء تجارت پر ختم ہوتی ہے ۔
اس لیے بہترہیکہ آدمی ووٹرزکی تجارت کے بجائے مال مویشی کی تجارت کریں متحدہ مجلس عمل کی تشکیل غیرسنجیدہ ہے اوریہ ملاملٹری الانس ہیں یہ مجلس ضروت کیلئے بلائی گئی ہے ضرورت پوراہونے پر پھرمجلس کوبرخاست کیاجائے گا اورعالمی اسٹبلشمنٹ کویہ دکھاناہے کہ 2002میں مذہبی قوتوں کاجوگراف تھا2018میں ہم نے اسے اتناگرایا ہے ۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے جامعہ مفتاح العلوم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام مستونگ کے امیرمفتی عبدالستار ضلعی ترجمان مولوی محمدزکریاشاہوانی حافظ سعیداحمدبنگلزئی مولوی سلیم اللہ مولوی محموداحمدمولوی اصدق اللہ اوردیگرکارکنان کثیرتعدادمیں موجودتھے ۔
انھوں نے نے کہا کہ نیب کی قانون دواعتبارسے دنیاکاانوکھاقانون ہے ایک یہ کہ نیب کی قانون کے تابع اگرکسی پرالزام لگایاجائے توالزام لگانے والے پراس کاثبوت ہے جس پرالزام لگایاگیاہے صفائی وہ پیش کریں ۔
دوسرایہ کہ نیب کے قانون کے تحت جوجج کسی پرمالی جرمانہ عائدکریں تواس میں جج کااپنابھی ایک حصہ مقررہے تودنیاجہاں میں اگر جج کے ججمنٹ میں مالی مفادہوتو اس میں شفافیت نظرنہیں آتااس لیے جمعیت نے روزاول سے نیب کی تشکیل اورفیصلوں کومستردکیا ہیمقتدرحلقے انتخابات نہ کرنے کے حق میں ہے اورانکے التواء کیلئے تلاش میں ہے جوازیاموسمی حالات کے ذریعے سے پیداہوتی ہے ۔
یاانسانی خون ریزی کے ذریعے سے یاکسی نہ کسی قانونی راستے یاعدالتی فیصلے سے اورآنے والے دنوں میں خطرہ ہے کہ کوئی انوکھاسا حادثہ نہ ہوجائے جس سے انتخابات کے التواء کاجوازپیداہواگرالیکشن ہوگئے تولوگوں کوگومگومیں رکھ کروہ اپنا کام پوراکرتے ہیں اوریہ بھی اندیشہ ہے کہ وہ الیکشن کے دوران خون ریزی نہ کروائے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہمارے جماعت کے امیدواروں کافیصلہ تو ہمارے جماعتی اداروں نیکیاہے ۔
لیکن شنیدیہ ہے کہ ہمارے ساتھیوں کے اعتماد جماعت اورورکرزپر کم اوراداروں پرزیادہ ہے وہ سمجھتے ہیں اداروں نے ہمیں تسلی دلائی ہے وہ ہمیں حکومت بھی دینگے لیکن میں سمجھتاہوں ساتھی جن قوتوں پر اعتمادکرتے ہے وہ قابل اعتبارنہیں ہے ۔
اپناورکراورجماعت کادائرہ قابل اعتبارہیپاکستانی سیاست کایہ عالم ہے کہ اگرکسی کونمایاں ہونا ہوتو لوگوں کوبیوقوف بناؤجمہوریت قومیت، یامذہب کے نام پر جب آپ نمایاں ہوگئے تو پیشرفت کیلے سودالگاؤ تو ابتداء منافقت اورآخرتجارت پرختم ہوتی ہیتو اس تجارت سے مال ومویشی کا تجارت بہترہے۔
متحدہ مجلس عمل ملا ملٹری الائنس ہے بحالی غیر سنجیدہ عمل ہے ، مولاناشیرانی
وقتِ اشاعت : July 8 – 2018