مستونگ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک اور 267 NA کے نامزد امید وار نواب محمد خان شاہوانی 35 PB مستونگ سے نامزد امید وار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوام کی ووٹ کے طاقت سے نومولود لوٹوں کے گروپ کو انشاء اللہ تاریخی شکست دینگے ۔
25 جولائی کو نیشنل پارٹی کے عوامی مینڈٹ پر ڈاکہ ڈال کر پاپ کے مقدس گائے کو اگر مسلط کرنے کی کوشش کی گی تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کاریز افغان میں جلسہ عام اور کھڈ کوچہ کلی خوا صام اور ہندو محلہ اور دشت کے مختلف علاقوں میں الگ الگ کارنر میٹنگز انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ ضلعی صدر فاروق شاہوانی سابق صدر نواز بلوچ ملک یاسین بدوزئی بی ایس او پجار کے سی سی کے ممبر بابل ملک بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارنر میٹنگز انتخابی جلسوں میں کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت اور جوق در جوق عوام کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتے ہیں ہے کہ نیشنل پارٹی ہی عوام کی حقیقی اور قوم پرست جماعت ہیں ۔
پارٹی کے کامیاب انتخابی مہم اور مقبولیت سے نہ صرف ہمارے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہیں بلکہ بوکھلاٹ کا شکار ہو کر بے بنیاد الزام تراشی اور پروپیگنڈہ کا سہارا لے کر خود کو عوام میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ راتوں رات بننے والی پارٹی کو اگر عوامی رائے سے متصادم ہوکر دھونس و دھمکی سے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے جمہوری عمل اور جمہوریت کو جو نقصان ہوگا پھر اسکی تلافی شائد ممکن نہ ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ان موحودہ حالات میں عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گاہ کیونکہ نیشنل پارٹی کے سیاست اور جہد وجہد کا اصل مقصد و محور بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت ہیں انھوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی ڈھائی سالہ اقتدار اور اسکی کارکردگی صوبے کی تاریخ میں مثالی ثابت ہوئے جس کی عوام 2018 کے عام انتخابات میں اپنی ووٹوں کے ذریعے خود تائید کرینگے۔
25جولائی کو نومولود لوٹوں کے گروپ کو تاریخی شکست دیں گے ، نواب شاہوانی، سردار بنگلزئی
وقتِ اشاعت : July 9 – 2018