خضدار: بی این پی اور ایم ایم اے کے پی بی 39سے مشترکہ نامزد امیدوار میر یونس عزی زہری ، بی این پی کے مرکزی رہنماء میر عبدالرؤف مینگل آغاسلطان ابراہیم مولانا محمد اسلم گزگی ،میر صادق غلامانی مولانا محمود الحسن قمر،آغا ذوالفقار شاہ ،ماسٹرالٰہی بخش ، ودیگر نے بولان کالونی اور لطیف آباد میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کا اتحاد جھالاوان کے عوام کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔
اس اتحاد سے خضدار کو لوٹنے اور خضدار کا استحصال کرنے والے طبقوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں متحدہ مجلس عمل اور بی این پی کا اتحاد حب الوطنی عوام کی خوشحالی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے عزم و مقاصد کو مد نظر رکھ قائم کیا گیا ہے ، اس اتحاد کے نتیجے میں دیانتدار ، امانتدار اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار نمائندے منتخب ہو کر اسمبلی میں پہنچ جائیں گے اور عوام کی بھر پور خدمت کریں گے ۔
متحدہ مجلس عمل اور بی این پی کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو آزاد رہنے دیاجائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں ۔ حق رائے دہی کے استعمال میں ہر شہری کو آذادی ہونی چاہیئے ،تاکہ جمہوری انداز میں عوام کے حقیقی نمائندے منتخب ہوجائیں ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور ایم ایم اے کے اتحاد سے خضدار کے عوام جس طرح خوش اور پُراعتماد اور مطمئن دکھائی دے رہے ہیں یہی ہماری کامیابی و فتح کے لئے کافی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خضدارمیں گزشتہ دس سالوں سے ایک ہی نمائندہ برآجمان اور خضدار کو ملنے والے فنڈز ہڑپ کرنے میں ملوث تھا ، آج بھی خضدار کی حالت تبدیل نہیں ہوئی ، عوام راہ نجات کے طور پر سابق نمائندہ اور روایتی نمائندوں سے اپنی جان چھڑا کر اس الیکشن میں ایم ایم اے اور بی این پی کو کامیاب بنائیں ۔
ہمارے اتحاد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، یونس عزیز ، رؤف مینگل
وقتِ اشاعت : July 11 – 2018