|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2018

گوادر: گوادر کی دفاع کا جنگ لڑرے ہیں ،عوام ساتھ دے۔لڑکیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو ممکن بنائینگے۔خواتین کا کردار معاشرے میں اہم ہے ۔کارکنان گھرگھر بی این پی کی منشور کو عام کریں ۔

سابق ایم پی اے و بی این پی کے مرکزی رہنماء میرحمل کلمتی،معروف سماجی نوجوان میرارشد کلمتی ،پیپلزپارٹی کے رہنماء نبی بخش بابر اور دیگر کا مختلف علاقوں میں خواتین کارنرجلسوں اور اہم شخصیات سے ملاقات کے دوران خطاب۔

تفصیلات کے مطابق شمبے سماعیل وارڈ گوادر میں عبداللطیف دشتی کی سربراہی میں کارنرجلسہ منعقد کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے میرحمل کلمتی کی حمایت کا اعلان کردیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و امیدوار PB-51میرحمل کلمتی نے کہا کہ ہم گوادر کی دفاع کا جنگ لڑرہے ہیں ۔

باشعور نوجوان اس جنگ میں ساتھ دیں ۔اپنے دوران نمائندگی عوام کو بہترین معیاری تعلیم اور صحت کی فراہمی میں غفلت نہیں کی۔اپوزیشن میں رہنے کے باوجوہماری پارٹی نے سب سے زیادہ گوادر کے حقوق کا دفاع کیا۔ آل پارٹیز کانفرنس سمیت مختلف پلیٹ فورم پر گوادر کے عوام کی آواز کو پہنچایا۔ 

میرلال بخش وارڈ گوادر میں پی پی پی اور بی این پی مشترکہ خواتین کارنرجلسہ منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور میرحمل کلمتی کی بھرپورحمایت کا اعلان کردیا۔ 

خواتین کی کارنرجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان سماجی شخصیت شخصیت میرارشدکلمتی اور پاکستان پیپلزپارٹی گوادر کے رہنماء نبی بخش بابر نے کہا کہ خواتین 24جولائی کو ووٹ دینے کیلئے نکلیں ،کلہاڑی پر ٹھپہ لگاکر اپنی مستقبل کو روشن بنائیں ۔

میرحمل کلمتی کی کوششوں سے گوادر میں پہلی بار گرلزکالجز کاقیام ممکن ہوا ہے جس سے ضلع بھر سے طالبات تعلیم حاصل کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی کردار اہم ہے ۔میرحمل کلمتی کامیاب ہوکر خواتین کی حقوق کا دفاع کرینگے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ گوادر کے عوام ہمیشہ میرحمل کلمتی کے ساتھ ہے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اپنے حلقوں کو چھوڑ کر گوادر میں انتخابی مہم چلانے نکلے ہیں لیکن افسوس کہ اقتدار کے دوران ان کو گوادر نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے پانی کا شدید بحران ہے ۔

میرحمل کلمتی نے اس مسئلے کی مستقل حل کیلئے شادی کور،سوڈ ڈیم،ماکولا ڈیم اور بیلار ڈیم بنائے ہیں اور ضلع بھر میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے جدید ترین Basic Health units کا قیام عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کی امیدوار کو زبردستی یہاں لاکر عوام پر مسلط کیا جارہا ہے ۔درایں اثناء گوادر کے معروف و مشہور فٹبالر غلام محمد راجا نے میرارشد کلمتی سے ملاقات کرکے اپنے خاندان سمیت میرحمل کلمتی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔