تربت : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوامیدوارحلقہ پی بی 47کیچ IIIمند،دشت اورگوکدان میجرجمیل احمددشتی نے کہاہے کہ سرزمین،ساحل اوروسائل محض الفاظ نہیں ہماری جدوجہدکامحورہیں۔
انہیں اگرہماری زندگیوں سے نکال دیاجائے توہماراوجوداورجدوجہدلاحاصل ہوگا، سیاست اورالیکشن قومی حقوق کے حصول کے لئے ذرائع ہیں عوامی قوت سے انہیں حقیقت کاروپ دینگے، دوست جدوجہدمزیدتیزکریں، یہ بات انہوں نے تربت میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ کارکنان دوستوں کی طرح ہیں ان سے لیڈراورورکرکارشتہ پسندنہیں، ہم پرسرزمین اورقوم کی جانب سے فرائض عائدکئے گئے ہیں، قوم ہمیں سرخروکریگی ، اجلاس میں کارنرمیٹنگ ، الیکشن مہم کے حوالے سے مختلف حکمت عملیوں پربحث کیاگیا۔
الیکشن قومی حقوق کے حصول کے زرائع میں سے ایک ہے ، جمیل احمد دشتی
وقتِ اشاعت : July 12 – 2018