قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس موسیٰ جان نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے وقت میر احمد خان نے 20ٹن سونا پاکستانی خزانے میں جمع کیا جس سے پاکستانی سکہ بنایا گیا اور بی بی اللہ ڈنی کا ہار بھی دی گئیں قائد اعظم اور اسکی بہن کو سونے میں تولا گیا ۔
مقتدر قوتیں ہم میں اور اُن میں فرق کریں ،لوگ پارٹیاں ایسے بدلتے ہیں لوگ اس طرع بوٹ بھی نہیں بدلتے،عوام کو خریدنے کے لیے بوریوں کے منہ کھلا چھوڑ دیئے گئے ہیں مگر قلات کے عوام نہ بھکنے والا ہے اور نہ جھکنے والا،اب بھی ہمیں تنگ کیا جارہا ہے گزشتہ روز ہمارے ایک کارکن کو نیچارہ میں حملہ کر کے زخمی کردیا گیا۔
قلات کے عوام متحد ہو کر آنے والے انتخابات میں پی بی 37 سے سردار زادہ نعیم جان اور این اے 267سے بی این پی کے نامزد امیدوار چیئرمین منظور بلوچ کو ووٹ دیکر کامیاب بنائے،میں قلات کے خواتین بوڑھوں اور جوانوں سے اپیل کرتا ہوں بی این پی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں قلات کے فنڈز کرپشن اور کمیشن کے نذر ہوگئے ایسے اسٹیڈیم بنائے گئے جو ناقص تعمیرا ت کی وجہ سے ان کے دیوارے ہوا کے جھونکوں سے زمین بوس ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلم کے دعویدار اسلام آباد پہنچ گئے مگر اسلام نہیں آیا انہوں نے کہا کہ قلات میں تعلیم صحت کے دعوے صرف اخبارات تک محدود ہیں اگ ان کے ترقی کے دعوے درست ہوتے تو آج ووٹ کے حصول کے لیے نئی نئی سازشیں نہیں کرتے عوام کو لالچ اور خرید نے کی نا کام کوشش نہیں کی جاتی قلات کے لوگ با غرت ہیں وہ اسے خریدنا اور لالچ دینا آسان نہیں قلات کے لوگ نہ کبھی بھکتے ہیں اور نہ ہی جھکتے ہیں اور نہ ہی کسی کی دھمکیوں سے مرعوب ہونگے۔
ہم نے پاکستان کیلئے قربانی دی ،مقتدر قوتیں ہماری پہچان کریں ،پرنس موسیٰ
وقتِ اشاعت : July 12 – 2018