تربت: نیشنل پارٹی کیچ کا زبردست پاور شو، سینکڑوں موٹر سائیکل پر مشتعمل ریلی کا تربت سے زورباراز تک مارچ۔زوربارزار میں تایخی جلسہ عام کا انعقاد ۔نیشنل پارٹی تربت کے زیر اہتمام سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ کی قیادت میں موٹر سائیکل ریلی نکال کر سیاسی طاقت کا بھر پورمظاہرہ کیا گیا۔
ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل شامل تھے جنہوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے زوربازار میں جلسہ کی شکل اختیا ر کی ، جلسہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر مالک نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی عوامی قوت کا نام ہے جو ہمیشہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے الیکشن لڑ کر اقتدار تک پہنچی ہے اس الیکشن میں بھی عوام کی طاقت کو ساتھ ملا کر نیشنل پارٹی اقتدار حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے اپنے اقتدار کے دوران دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات کیئے جو زمین پر ظاہر ہیں جن کا اقرا ر عام لوگوں سے لے کر مخالفین تک کرتے ہیں مگر ہمارے مقابلے میں جو لوگ ہیں وہ بھی ماضی میں حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔
ان کے ریکارڈ میں ایک روپے کی ترقیاتی کام نہیں ہے ناانہوں نے اسکول، ہسپتال اور واٹر سپلائی دیئے جو بنیادی ضرورت ہیں ، ان کی غلط حکمت عملی، کرپشن، لوٹ مار اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کی وجہ سے عام آدمی کا اعتماد سسٹم سے اٹھ گیا جس سے علاقے میں بد امنی پھیل گئی لوگ مایوس ہوگئے ، تعلیمی ادارے تباہی کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے کم وقت میں شاندار رزلٹ دے کر عوام کا اعتماد بحال کیااور معاشرے میں بد امنی، ڈر اور خوف کا ماحول ختم کر کے امن و امان قائم کیا۔یہ سب پارٹی اور ہماری حکومت کی کارکردگی ہے جس پر ہمارے کارکنان فخر کرتے ہیں کیوں کہ ہمارا رشتہ براہ راست عوام سے ہے ۔
ہماری سیاست کا محور علاقہ اور یہاں کے باسی ہیں ان کی سلامتی، فلاح اور علاقے کی ترقی کے لیئے ہم سے جو کچھ ممکن ہوسکا کیا اگر موقع ملا تو مذید بہتری لائینگے او تعمیر ترقی اور امن وامان کا سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عوام 25جولائی کو یہ فیصلہ خود کریں کہ انہوں نے کرپٹ ، نااہل، لوٹ مار کے زریعے دولت کمانے والے اور ملازمتیں فروخت کرنے والے حکمران چاہیے یا وہ جو نیشنل پارٹی کی صورت میں عوام کے ساتھ جڑے ہیں جن کا عوام اور اس سرزمین کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہے۔
جلسہ سے نیشنل پاٹی کے رہنما قاضی غلام رسول، واجہ ابولحسن، سنیٹر کہدہ اکرم دشتی چیئرمین حلیم بلوچ،حمید انجنیئر ، ندیم حسرت ، طارق بابل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی عوام کی طاقت کا ریفرنڈم ہوگا جو لوگ عوام سے سیاسی رشتہ رکھنے کے بجائے کہیں اور سے الیکشن جیت کر اقتدار ؛لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔
انہیں مایوسی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا کیوں کہ طاقت کا اصل مرکز او ر سر چشمہ عوام ہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی او ربہتری آسکتی ہے جیسا کہ 2013کے الیکشن میں کامیاب ہو کر نیشنل پارٹی نے دکھادیا ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کے نام پر لوٹ ماری کا دور اختتام کو پہنچ گیا ہے عوام عملی کام چاہتے ہیں ۔
عوامی خواہشات کا گلا گھونٹ کر اقتدار کے زریعے عیش منانا اب ممکن نہیں رہا نیشنل پارٹی سیاسی جدوجہد کی پیدوار ہے اور جدوجہد پر یقین رکھتی ہےَ ۔جلسہ اسٹیج کے فرائض مشکور انور نے سر انجام دیئے۔بعد ازں کرکینی میں نیشنل پارٹی کا انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ منعقد ہوا جس میں سیاسی کارکنان کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔
کیچ نیشنل پارٹی کی انتخابی ریلی و مارچ
وقتِ اشاعت : July 13 – 2018