خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سربراہ و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38 و پی بی 39 سے پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ نام نھاد قوم پرستوں نے جزباتی نعروں اور بے بنیادنظریات کے ذریعے بلوچ نوجوانوں کو ورغلایا جس کا خمیازہ آج ہم سب بھگت رہے ہیں۔
بی این پی عوامی نے روز اول سے ہی حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن ،جمہوری وپارلیمانی جدوجہدکا سلوگن اپنایا۔آج دیگربلوچ قوم پرست جماعتیں بی این پی عوامی کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ نام نھاد قوم پرستوں کی غلط پالیسیوں کے باعث جو ہزاروں نوجوان تاریک راہوں میں مارے گئے اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن مہم کے سلسلے میں تحصیل باغبانہ کے مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہ بی این پی عوامی کو اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ہر وقت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی اور ترجمانی کی ہے۔
بی این پی عوامی کی قیادت نے کبھی غیر حقیقت پسندانہ نعروں اور نظریات کا سہارا نہیں لیا۔حقوق کے نام پر شروع ہونے والی لڑائی میں سب سے پہلے بی این پی عوامی نے پارلیمانی جدوجہد کے حوالے سے واضح اور ٹھوس مؤقف اپنا یا تھا جبکہ دیگر تمام بلوچ قوم پرستوں نے بلواستہ یا بلاواستہ نوجوانوں کی جزبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلح جدوجہدکی پرچار کی لیکن آج وہی تمام قوم پرست جماعتیں پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں اور لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم پرستوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جو نوجوان مارے گئے کسی کو تو ان کی ذمہ داری لینی چاہےئے۔عوام کو خود ایسی جماعتوں کا محاسبہ کرنا چاہےئے۔میر اسرار اللہ بلوچ نے تحصیل باغبانہ میں بی این پی عوامی کے کارکنوں اور ہمدردوں کی جوش و خروش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل باغبانہ میں بی این پی عوامی نا قابل شکست ہے پی بی 38 کے انتخابات میں تحصیل باغبانہ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی صورت میں دیہی علاقوں کی پسماندگی ختم کرنے پر خصوصی توجہ دیں گے۔عوام کو بھی چاہےئے کہ وہ پچیس جولائی کو اونٹ کے نشان پر مہر ثبت کرکے ترقی و تبدیلی کی عمل میں اپنا حصہ ڈالیں۔
دریں ا ثناء بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی قائد میر اسرار اللہ زہری نے مستونگ خود کش دھماکے میں بلوچستان عوامی محاذ کے رہنماء نوابزادہ سراج رئیسانی و دیگر افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر دلی افسوس و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی و دیگر کے جاں بحق ہونے پر بی این پی عوامی کے تمام رہنماء و کارکن غمزدہ ہیں۔انہوں نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابنی ماحول کو پر امن رکھنے کے لےئے اقدامات کےئے جائیں۔
مستونگ دھماکے کی مذمت،قوم پرستوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہزاروں نوجوان مارے گئے زمہ دار کون ہے ،اسرار زہری
وقتِ اشاعت : July 14 – 2018