|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2018

تربت :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماومعروف بلوچ اسکالروامیدوارقومی اسمبلی NA271جان محمددشتی نے کہاہے کہ گوادرمیں50لاکھ افرادپنجاب ،سندھ اورچائناسے لاکرآبادکئے جائیں گے ۔

انہیں روزگارمیسرکیاجائیگا،اگر اِن میں سے 20فیصدروزگاربلوچوں کودئیے جائیں جواُن کاحق ہے ، بلوچ لاوارث تھالیکن اب بی این پی اس وراثت کادعویدارہے ، بلوچ شناخت اوروسائل چھینے جارہے ہیں، ووٹ کی بولی لگاکر خریدوفروخت کاعمل جاری ہے ، بلوچ قطعاًخریدوفروخت کے عمل میں شریک نہیں رہاہے جس کی وجہ سے آج وہ زیرعتاب ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گوکدان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جوشخص اپناووٹ بیچتاوہ اصل میں اپناوجوداورشعوربیچتاہے ، یہ خریدوفروخت آنے والی نسلوں کے مستقبل کوداؤپرلگانے کاعمل ہے ، اگربی این پی کے امیدوارکامیاب ہوئے تووہ حقوق کی پاسبانی کرینگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارامقابلہ نادیدہ قوتوں کے امیدواروں سے ہے لیکن بلوچ اپنے ضمیرکی آوازپرووٹ دیں توکوئی طاقت ووٹ کی قوت کے سامنے نہیں ٹھہرے گی ، جلسہ عام سے بی این پی کے پروفیشنل سیکرٹری ڈاکٹرغفوربلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس شخص نے آج تک درسگاہ تک نہیں دیکھاوہ خودکوملکی سطح کاسیاستدان سمجھتاہے۔

بلوچستان میں عوام کوچوروں اورلٹیروں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے ، بی این پی اس سیاست کوتبدیل کردیگی ، ڈاکٹرمالک بلوچ کی ناپختہ سوچ اورسیاسی نابالیدگی نے آج اسے درپہ درکردیاہے ، جلسہ عام سے حلقہ پی بی 47کیچ IIIامیدوارمیجرجمیل احمددشتی ، ضلعی صدرشئے نذیر، حافظ صلاح الدین سلفی ،سیدجان گچکی ، سعیدجان گلزاراوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست دولت کے زورپرنہیں ہوتی اگرکی گئی تووہ کاروبارہوگی سیاست نہیں، الیکشن مستقبل کے لئے جنگ ہے ۔

میدان میں ایسے ایسے نمائندے اترے ہیں جنہیں ایک یونین کونسل تک کے لوگ نہیں جانتے ہیں لیکن وہ نمائندگی کادعوی پورے حلقے کی کررہے ہیں، عوام کوروزگار، بجلی صحت ، پانی اورتحفظ فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے ۔

بی این پی کے امیدوارکامیابی کے بعدبھی اپنے عوام میں موجودہونگے اوران کے دکھ اورخوشی میں ان کے ساتھ ہونگے ، جلسہ عام میں قاسم دشتی ، باہڑجمیل دشتی ، جاڑین دشتی ، ممتازبلوچ ، چنگیزدشتی ، مزاردشتی ، محمدفراز، بیزن دشتی ، عابدعلیم ، ہیبتان عمرسمیت بی این پی کے رہنماؤں کی ایک کثیرتعدادنے شرکت کی ۔