تربت : بی این پی کے مرکزی رہنماومعروف اسکالروقومی اسمبلی حلقہ این اے 271کے امیدوارجان محمددشتی نے کہاہے کہ تاریخ ،ثقافت ، شناخت ،زبان اورسرزمین کے بغیرکوئی قوم کس طرح باعزت زندگی گزارسکتی ہے ۔
سرزمین کے مالک ہونے کے باوجودبلوچ کے فیصلے اس کے اختیارمیں نہیں،بلوچ نمائندے ہی وسائل کواپنے عوام پراستعمال کرنے کے لئے اقدام کرسکتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے شمولیتی نشست میں گفتگوکرتے ہوئے کہی، نیشنل پارٹی وبی این پی عوامی سنگ کلات کے رہنماؤں وسابق کونسلرساتھیوں سمیت مستعفی ، بی این پی مینگل میں شامل ۔
معروف بلوچ اسکالروبی این پی کے مرکزی رہنماواین اے 271میں قومی اسمبلی کے امیدوارجان محمددشتی اورحلقہ پی بی 47کے امیدوارمیجرجمیل احمددشتی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کرکے بی این پی عوامی ونیشنل پارٹی سنگ کلات کے رہنماؤں اورسابقہ کونسلرعبدالغفورسنگ کلاتی اورفضل احمدشاہ کی سربراہی میں وفدنے ملاقات کی اوربی این پی میں شمولیت کااعلان کیا۔
اس موقع پرانہوں نے کہاکہ بی این پی ہی واحدجماعت ہے جوبلوچ حق ملکیت کوبحال اوربلوچ ساحل ووسائل کادفاع کرسکتاہے ، شمولیت کرنے والوں میں نوازاحمدشاہ ، ایازاحمدشاہ ، امتیازاحمدشاہ ، احمدشاہ ، مقصوداحمدشاہ ، مدثراحمدشاہ ، سیدرسول بخش شاہ ، مصدق احمدشاہ ، عبدالغفارعبدالغفور، عبدالغنی عبدالغفور، مختاراحمدعبدالغفور، بختیاراحمدعبدالغفور، اللہ بخش دوستین ، زاہدعلی ، محمدسعید،پرویزاحمد، استادبشر، غلام رسول ، لعل بخش ، اوغان ابوبکر، ابوبکردرمحمد، شاہدعلی درمحمد، ابولحسن محمدعظیم ، وحیدابوالحسن ، تنویرابوالحسن شامل ہیں۔
بلوچ قوم کے فیصلے اس کے اختیار میں نہیں، جان محمددشتی
وقتِ اشاعت : July 15 – 2018