|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2018

کوئٹہ :صوبائی درالحکومت کوئٹہ میں وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شدید گرمی میں کھڑے شہریوں کی حالت غیر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعد اتوار کو نگران وزیراعظم جسٹس (ر) نا صر الملک ، پا کستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میا ں محمد شہباز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، وی آئی پیز کی آمد سے آدھا گھنٹا قبل ہی اےئرپورٹ روڈ سے رئیسانی روڈ کی جانب جا نے والی سڑکوں کو بلا ک کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جاتا رہا ۔

جس کے باعث زرغون روڈ ،جناح روڈ ، سریاب روڈ ، ڈبل روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں شدید گرمی اور دھوپ میں کھڑے ہوئے بزرگ شہریوں اور بچوں میں سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگی ، جبکہ کراچی سے کوئٹہ آنے والے پرواز کو بھی طویل مدت تک کوئٹہ اےئر پورٹ پر لینڈ کر نے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

تاہم طیارے کی لینڈ نگ کے بعد بھی مسافر کو کافی دیر بعد جہاز سے آف لوڈ کیاگیااتوار کے چھٹی ہونے کے باوجود بھی شہر میں وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں