|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2018

خضدار : الیکشن 2018 خضدار قومی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کے درمیان سیٹ ٹو سیٹ انتخابی اتحاد ہو گیا،این اے 269 پر میر خالد بزنجو،پی بی 38 پر نواب ثناء اللہ خان زہری اور پی بی 39 خضدار نال سے آغا شکیل احمد درانی دونوں پارٹیوں کے مشترکہ امیدوار ہونگے،علاقے سے پسماندگی کے خاتمہ اور ملکی مفادات کی خاطر یہ انتخابی اتحاد قائم ہوا ہے،دوسری جماعتوں سے بھی اتحاد کے لئے گفتگو کر رہے ہیں۔

آغا شکیل احمددرانی،میر گل خان ساسولی،میر عبدالرحمن زہری اور سینیٹر شاہ زیب درانی کی مشترکہ پریس کانفرنس اس موقع پربلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں سردار نصر اللہ خان ساسولی،میر حبیب اللہ محمد حسنی،میر ظفر اللہ ساسولی،میر فیاض احمد زنگیجو،سردار بلند خان غلامانی،ٹکری بشیر احمد جتک،سردار عزیز محمد عمرانی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں عید محمد ایڈووکیٹ،وڈیرہ غلام فاروق جاموٹ،میر محمد اکبر جاموٹ،میر سعید احمد زرکزئی،منیر احمد قمبرانی سمیت دیگر بھی موجو د تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں انتخابی اتحاد کے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں کے زیر اہتمام انتخابی اتحاد کے لئے مذاکرات کے مختلف دور ہوئے اور گزشتہ روز کے مزاکرات میں ہم عوامی مفادات کے پیش نظر اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ دونوں جماعتوں کی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اتحاد کے حوالے سے حلقہ این اے269 خضدار سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر عبدالرحمن زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر خالد بزنجو کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان کیا۔

اسی طرح حلقہ بی پی 38 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر گل خان ساسولی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا جبکہ حلقہ پی بی 39 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر عبدالرحمن زہری بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار آغا شکیل احمد درانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ اتحا د عوامی مفادات اور ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کے لئے بنائی گئی ہے جس کے ثمرات خضدار کے عوام پر بہتر انداز میں پڑئینگے ہماری مزاکرات دوسری جماعتوں سے بھی چل رہی ہیں ۔

امید ہے کہ وہ بھی ایک دو دن میں نتیجہ خیز ہونگے یہ اتحاد عوامی مفادات کے لئے بنی ہے اور عوام اس اتحاد کو سپورٹ کر رہی ہے عوامی طاقت کے بدولت 25 جولائی کو کامیابی اسی اتحاد کی ہو گی۔