ڈیرہ اللہ یار : بلو چستان عوامی پا رٹی کے مر کز ی رہنما ء سا بق صو با ئی وز یر میر فائق خان جما لی نے کہا ہے کہ مجھے عوام سے دور رکھنے کی کو ئی سازشیں کا میاب نہیں ہو نگی میرا جینا مر نا عوام کیلئے ہے مجھے جعفرآباد کی عوام سے مجھے کو ئی الگ نہیں کر سکتا ہے ۔
قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر عوام کے حقوق پر کبھی سو دے با زی نہیں کی میری طاقت حلقہ پی بی13 کی عوام ہے جس نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی اور سر خرو کیا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے نمائندہ آزادی سے خصوصی بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔
میر فائق جما لی نے کہاکہ سیٹ یا سیا ست کسی کی میراث نہیں جمہو ریت میں الیکشن لڑ نا سب کا حق ہے جس نے عوام کی خد مت کی ہو گی عوام اس امیدوار کو کا میاب کر یگی مخا لفین نے مجھے عوام سے دور رکھنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا ہے مگر ان کی سازشیں زیا دہ دیر تک کا میاب نہیں ہو سکتی ہیں ۔
مخا لفین بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو کر ایسی سازشیں کر رہے ہیں کیو نکہ عوام انھیں مسترد کر چکی ہے جعفرآباد کی عوام با شعور ہو چکی ہے اب ان کی چالا با زیو ں میں نہیں آئیگی مجھے اپنے حلقے کی عوام پر فخر ہے اور میں عوام سے سو فیصد مطمن ہو ں ان کا کہنا تھا جس شخص نے ملک کے سب سے اعلیٰ عہد ے پر فائر رہ کر عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور آئندہ بھی کچھ نہیں کر یگا ۔
انہو ں نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے وقت ما ضی اور حا ل کا موازنہ ضرور کر یں عوام آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کیلئے ووٹ دیں ایسے نما ئندو ں کو منتخب کر یں اور آپ کے مسائل کو حل کر نا کا تڑپ رکھتا ہو۔
انھو ں نے کہا کہ میں نے گز شتہ پا نچ سالو ں نے حلقے کی عوام کے معیار زند گی کو بہتر بنا نے کیلئے کروڑو ں روپے کے منصوبے فراہم کیے پا نی ،صحت،تعلیم اور بجلی کے منصو بو ں پر خصو صی تو جہ دی گئی ڈیرہ اللہ یار ٹو روجھان جما لی روڈ سمیت علا قے کے روڈوں کی تعمیر کیلئے 40کروڑ بجٹ منظور ہو چکا ہے ۔
ڈیرہ اللہ یار سٹی کیلئے ایک کروڑ کی لا گت سے واٹر سپلا ئی اسکیم منظور ہو چکی ہے جس پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا شاخو ں کی بھل صفائی کیلئے36کروڑ۔ کیٹل فارم میں میڈ یکل کا لج کے قیام کی منظوری بھی ہو چکی ہے اور 30کروڑ فنڈ ریلیز ہو چکا ہے ان کا کہنا تھا کہ 25جو لا ئی کو اگر عوام نے مو قع دیا تو علا قے میں مز ید ریفامز لا کر ڈیرہ اللہ یار کو ما ڈل سٹی بنا ونگا۔
مجھے عوام سے دور رکھنے کی کو ئی سازشیں کا میاب نہیں ہوگی ،فائق جمالی
وقتِ اشاعت : July 18 – 2018