|

وقتِ اشاعت :   July 18 – 2018

کرخ : بلوچ برادری گل بھٹ کے رہنماوں عبدالغفارر بلوچ محمد صالح بلوچ قربان علی بلوچ نے اپنے تھام رشتہ دار دوستوں کے ہمراہ بی این پی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ۔

اس تقریب میں متحدہ مجلس عمل اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار وڈیرہ عبدالخالق زہری بی این پی کے مرکزی رہنما میر عبدالروف مینگل دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے علاقوں کے عوام کی طرح کرخ میں عوام کی بھر پور حمایت اور محبت قابل قدر ہے ہمیں عوام کے دکھ درد کا احساس ہے اور عوام اور علاقہ کے مسائل سے ہر کوئی بخوبی اگاہ ہے ترقی کے نام پر اربوں روپے کرپشن کیا گیا ۔

چند ایک درباری اور نائبوں کا ٹولہ کروڑ پٹی ضرور بن گیا ہے جب کہ علاقہ اور عوام کی پسماندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے امن کی باتیں کرنے والے پھر خود کیوں گھروں سے نہیں نکلتے۔اب کرپشن ٹولہ عوام اور نیب سے نہیں بچ سکتے جتنا باپ میں چھپ جائیں عوام ان کرپشن زدہ ٹولہ کا 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعہ احتساب کرے گی لوگوں کے حقوق کھانے والے اب عوام کا سامنا نہیں کر پاتے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی کارکنوں قبائلی رہنماوں مختلف اتحادوں کی جانب حمایت قابل قدر ہے مخالفین کی حالت اب پھٹی ہوئی اس کپڑے کی طرح ہے ایک طرف سے اس کو ٹانکہ لگاتے ہیں تو دوسری طرف سے پھٹ جاتی ہے ان کی اتحاد۔مفاد پرستانہ اتحادوں کا ہمیشہ ایسا ہی حال ھوتا ہے ۔

یار باش لوگوں کا ابھی سے پسینہ بند نہیں ہو پارہا ہے انشاء اللّ? عوام کے ووٹ سے 25 جولائی کو ان کے آنسو نکل ائیں گے انہوں نے تھام حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

دریں اثناء ایم ایم اے کے نامز د امیدوار برائے حلقہ پی بی 38 زہری مولہ وڈیر عبدالخالق موسیانی ،بی این پی کے مرکزی رہنماء میر عبدالروف مینگل ،آغا سمیع اللہ شاہ اور صادق غلامانی نے کھوڑی ،کرخ سمیت مختلف علاقوں میں منعقدہ کارنر میٹنگوں و عوامی اجتماعات سے خطاب کیا  ۔