|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2018

تربت : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمااورمعروف بلوچ اسکالراورNA 271کیچ کے قومی اسمبلی کے امیدوارجان محمددشتی نے کہاہے کہ لاکھوں بلوچ بے روزگارہیں انہیں روزگارفراہم کیاجاناچاہیے ، ہرسال ہزاروں بلوچ تعلیمی اداروں سے اسنادلیکردردرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تربت سٹی میں سیکڑوں افرادکی شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شمولیتی اجتماع میں دس اہم خاندانوں نے بی این پی میں شمولیت اختیارکرلی،جان محمددشتی نے کہاکہ بلوچ حقوق کے تحفظ کے لئے ووٹ ایک طاقتورہتھیار ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بلوچ عوام کوروزگارکی فراہمی یقینی بنائے ،صحت ، تعلیم اورزندگی کے تمام کے شعبوں میں سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے صوبے میں انتشاراوربدامنی کی صورتحال ہے ، کرپشن اوراقرباپروری کابازارگرم ہے ، ریاست اپنے بنیادی فرائض کی انجام دہی میں ناکام ہوچکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگربلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوارمنتخب ہوکراسمبلیوں میں گئے تووہ بلوچ وسائل کی لوٹ کھسوٹ کے عمل کوروکنے کی کوشش کرینگے ، صحت اورتعلیم کے شعبوں پیشرفت جبکہ انتشاراورزبوں حالی پرقابوپانے کی کوشش کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے بی این پی اس صورتحال سے عوام چھٹکارہ دلانے کی کوشش کرے گی ،انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام افرادکوپارٹی میں خوش آمدیدکہااورکہاکہ نئے شامل ہونے والے افرادپارٹی پالیسیوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے ہماری جدوجہدمیں ساتھ دیں۔

اس موقع پربی این پی کے ضلعی صدرشئے نذیربلوچ ، حلقہ پی بی 46کے امیدوارڈاکٹرغفوربلوچ ، حلقہ پی بی 45کے امیدوارمیرانورمیرمزار، باہڑجمیل دشتی ، شئے انورحیدر، آپ سریونٹ سیکرٹری عبدالحمیدبلوچ ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مختاربلوچ ، میرکمالان دشتی ، نبی بخش آدینہ سمیت درجنوں بلوچ اسکالرزاورمختلف مکاتب فکرافرادنے اجتماع میں شرکت کی۔

جبکہ بابوحاصل عیسیٰ نے خاندان سمیت ، رفیق عیسیٰ ، ملاشعیب ، عدنان حاصل ، زوہیب حاصل ، جہانذیب رفیق ، رحیم بخش ، سمیراحمدنے خاندان سمیت ، طاہراحمدنے خاندان سمیت ، محمدقاسم نے خاندان سمیت واجہ چاکرنے خاندان سمیت ، واجہ موسیٰ نے خاندان سمیت مامانیازنے خاندان سمیت بی این پی میں شمولیت اختیارکرلی ، اس موقع پربی این پی کے قائدین نے شمولیت کرنے والے خاندانوں کے سربراہان کومبارک بادی اوران کاشکریہ اداکیا۔