|

وقتِ اشاعت :   July 20 – 2018

خضدار :  جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ و حلقہ این اے 269 خضدار سے آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی اور پاکستان کی استحکام ہماری جد وجہد میں سر فہرست ہے ،عوام کی خوشحالی ،علاقے میں ترقیاتی انقلاب لانا لوگوں کو پینے کا صاف پانی ،تعلیم ،مواصلات کی سہولیات کی فراہمی،بلارنگ و نسل قوم و قبیلہ عوام کی خدمت کرنا ہماری جدو جہد کی بنیاد ہے۔

بڑے دعوے نہیں کرئینگے اگر عوام نے خدمت کا موقع فراہم کیا تو علاقے کا نقشہ تبدیل کر کے ضلع خضدار کو ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے ،شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی راہ حق کے سپاہی تھے ان کے نامکمل ایجنڈے کو ہم مکمل کریں گیا۔

انہوں نے شہادت کے وقت بلوچستان کے عوام کو آواز دی ہم اس کی آواز پر لبیک کہتے ہیں کوئٹہ میں،وکلاء،مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری پر اور سانحہ درینگڑ ھ خود کش دھماکے قابل مذمت ہیں۔

کلہاڑی بہت باریاں لگا چکا مگر وڈھ کی پسماندگی خود بتاتی ہے کہ کلہاڑی والوں کے دعوے کہا ں تک سچے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان عوامی پینل خضدار کے دفتر میں مقامی صحافیوں اورپارٹی ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر جھالاوان عوامی پینل حلقہ پی بی 38 خضدار ون سے نامزد امیدوار سردار مراد خان شیخ ،میر شہباز خان قلندرانی ،میر شفیق الرحمن گچکی ،میر فدا احمد قلندرانی اور دیگر بھی موجود تھے میر شفیق الرحمن مینگل نے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل جو خالصتاً ایک انتخابی الائنس ہے ہماری الائنس کا حلقہ این اے 269 اور حلقہ پی بی 40 وڈھ اورناچ ،حلقہ بی پی 39 خضدار نال پر نیشنل پارٹی سے اتحاد ہو چکا ہے ۔

اس اتحاد کی رو شنی میں حلقہ این اے 269 سے نیشنل پارٹی ہماری حمایت کرے گی اور صوبائی اسمبلی کے دد حلقوں پی بی 39 خضدار سے ہم نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو اور حلقہ پی بی 40 وڈھ اورناچ سے نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو کی ہم حمایت کرئینگے اور انشاء اللہ 25 تاریخ کو ہم عوام کی طاقت سے ان حلقوں میں کامیابی حاصل کرئینگے ۔

انہوں نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نے اپنے انتخابی منشور کے حوالے سے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل کا منشور بڑا واضح اور خدمت خلق سے منسلک ہے ہماری جدو جہد میں بنیادی حیثیت بلوچستان کی خوشحالی اور پاکستان کی استحکامت کو حاصل ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں بلوچستان کی خوشحالی ہی پاکستان کی خوشحالی ہے جہاں تک ضلع خضدار کا تعلق ہے ۔

ہم جھالاوان کے عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ اگر عوام نے ہمیں اپنی خدمت کا موقع دیا تو ہم بلا رنگ و نسل قوم و قبیلہ بلا تعصب ضلع بھر میں تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے کی کوشش کرئینگے جھالاوان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم تمام وسائل استعمال میں لائیں گے ہمیں اندازہ ہے کہ ضلع خضدار کے تقریباً تمام علاقے بنیادی سہولتوں سے یکسر محروم ہیں۔

ہم عوام کو مواصلات ،پینے کا صاف پانی ،تعلیمی اداروں ،عزت کے ساتھ امن ،روزگار ،بجلی کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ ہرمسئلے پر ان کی مشاورت کو اہمیت دئینگے عوام کو ساتھ لیکر آگے چلنے کی کوشش کرئینگے کیونکہ سابق نمائندوں کی عدم توجہی ،اقرباپروری ،کمیشن و کرپشن کی وجہ سے عوام میں احساس محرومیاں زیادہ پائی جاتی ہیں احساس محرومی کو ختم کرنے ضلع خضدار کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

ایک سوال کے جوا ب میں میر شفیق الرحمن مینگل کا کہنا تھا کہ کلہاڑی کافی باریاں لگا چکا ہے مگر وڈھ کی پسماندگی پر دل خون کے آنسو روتا ہے اب کے بار ہم تبدیلی لانے کی کوشش کرکے عوام کی طاقت سے باریاں لگانے والوں کو شکست اور عوام کو غلامی سے نجات دلائیں گے ۔

بلوچستان میں ہونے والے خود کش دھماکوں کے حوالے سے کہا کہ کوئٹہ میں وکلاء پر خود کش دھماکہ ہو یا کہ مستونگ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری پر ہونے والا خود کش حملہ دنوں میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا یہ دھماکے قابل مذمت ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک انسان کو ناحق قتل کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے نواب ذادہ میرسراج احمد رئیسانی حق اور سچ کے راہ پر چلنے والے ایک عظیم انسان تھے ۔

انہوں نے ہمیشہ انڈیا کے کاسہ لیسوں کا مقابلہ کر کے استحکام پاکستان کی جدو جہد کی ان سمیت دو سو سے زائدبے گناہ مسلمانوں کی شہادت ملک و قوم کے لئے نا قابل فراموش نقصان ہے نواب زادہ میرسراج احمد رئیسانی نے اپنی شہادت کے وقت آخری کلمات بسم اللہ ،بلوچستان اور پاکستان سے منسلک تھے ۔

انہوں نے بلوچ قوم کو آواز دی میں اور میرے ساتھی ان کی آواز پر لبیک کہتے ہیں اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے ایجنڈے کو ہم انجام تک پہنچانے کی کوشش کرئینگے میں عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ 25 جولائی کو جھالاوان عوامی پینل اور اس کے اتحادیوں کے حق میں ووٹ دیکر تبدیلی کی ۔

اس کوشش میں ہمارے ساتھ دیں تا کہ ہم سب ملکر ایک نئی تبدیلی کا آغا ز بنیں مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ عوام کو شمسی پلیٹوں ،واٹر سپلائی اسکیمات ،اور پیسوں سے خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں میں ان خریداروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جھالاوان کے عوام برائے فروخت نہیں ۔