|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2018

تربت : بلوچ اور بلوچستان اب سیاسی شبدہ بازی کامتحمل نہیں ، بلوچ عوام موجودہ انتخابات میں ایک ایک فرد سیاسی مداریوں کی شکل میں اپنے سر پر مسلط کرتب بازوں کا سیاسی قلع قمع کر دیں، ۔ 

خطے کے سیاسی آسمان پر منڈلائے ہوئے چمگادڑوں کو عوام بھگا کر قومی سیاست کے مردہ جسم پر نئی روح پھونک دیں، سیاست کو قومی خدمت تصور کرتے ہیں ، پانچ سال کی روپوشی کے بعد عوام کے درووازوں پر نمودار عوامی امنگوں کے سوداگروں کا عوام محاسبہ کریں ،، اپکے ووٹ صرف کاغز کے پرزے نہیں ہیں بلکہ یہ نگہبان ہیں اپکے کی سرزمین کے ، آپ کی زبان و ثقافت کے اور آپ کی ننگ و ناموس کے ، اس دفعہ عوام سابقہ غلطیوں کو نہ دھرائیں بلکہ سوچ سمجھ کر اپنا فیصلہ صادر کریں اور دیکھیں کہ ان کے ووٹ اور نمائندگی کا حقدار کون ہے ؟ وہ ہے ہے جس نے بلوچ عوام کے لیے قربانیاں دی ہیں یا وہ ہیں جنہوں نے عوام کو آلو ٹماٹر کی طرح بیچ دیا۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 271 کے امیدوار اور بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما معروف دانشور جان محمد دشتی نے گزشتہ روز نواحی علاقہ شے تگر میں مرحوم پیرل شے تگری کے خاندان کے زیر اہتمام منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر علاقے کے سینکڑوں افراد نے بی این پی میں شمولیت کا علان بھی کیا جن میں مرحوم پیرل شے تگری کے خاندان سے ٖڈاکٹر محمد عمر بلوچ ، پھلان موج قومی کریم بخش ، ناکو سبزل ، الطاف لطیف ، فدا عبداللہ ، نعیم حیدر، شفع سبزل ، وزیر رفیق ، ستار ، اسلم ہاشم ، ناکو رحمے بخش بہادر ، شے عمر مراد ، گل محمد مراد ، داد بہادر ، ماسٹر غلام قادر ، شکیل احمد ، علی بخش ، محب ایبتان ، ماجد ایبتان ، مجاہد مراد 

اسی طرح شے تگر کے گردونواح سنگ کلات زہاد علی بلوچ ، پرویز ، محمد سعید ، حفیظ ، وسیم احمد ، غلام رسول بلوچ ، اللہ بخش ، بشیر احمد بلوچ ، ماسٹر یاسین جبکہ مزاری کہن سے فیروز ساکم بلوچ ، تقسیر بلوچ ، زبیر احمد ، سراج احمد ، امداد بلوچ ، زوہیب بلوچ ، شریف احمد بلوچ اسی علاقیکے ہفتوں بازار سے جمعہ خاندان کے چالیس افراد نے بی این پی میں شمولیت اختتیار کر لی ۔

جن میں واجہ مولا بخش ، حمھید بلوچ ، صغیر احمد ، جاسم بلوچ ، مجیب بلوچ ، امیر بلوچ ، امید بلوچ ، فاروق بلوچ ، حفیط بلوچ ، عمران ، عمر بلوچ ، کریم جان بلوچ ، قدیر بلوچ ، چنگیز بلوچ ، دلمراد بلوچ ، مراد بخش بلوچ ، ذاکر بلوچ ، محمد جان بلوچ ، واجہ شمبے ، برکت علی، علی، لیاقت بلوچ ، جمیل بلوچ ، شکیل بلوچ ، تنویر بلوچ ، باہوٹ ، نادل بلوچ ، اکبر ۔ 

اصغر علی ، اختر ع؛ مراد بلوچ ، سمیر بلوچ ، نبی بخش بلوچ ، نور بخش بلوچ اور دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ جان محمد دشتی کی قیادت پر علاقے میں بی این پی کے لیے بھر پور سرگرمیاں کریں گے ۔

اس موقع پر بی این پی کے رہنما اور حلقہ پی بی 46کے میدوار ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ ، امیدوار حلقہ پی بی 47کے امیدوار میجر جمیل احمد دشتی ، حلقہ پی بی 45کے امیدوار میر حمل بلوچ اور بی این پی کے ضلعی صدر شے نذیر احمد نے بھی خطاب کیا