|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2018

خاران: پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 268 سابق وفاقی وزیر(ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے خاران نوشکی اور چاغی کے عوام امیدواروں کی کارکردگی کے بنیاد پر اپنا ووٹ استعمال کریں ہماری سابقہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔

الحمد اللہ آج تک مجھ پر ایک پیسہ کا کرپشن بھی الزام نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران بازار چوک میں انتخابی جلسہ اور سیاسی و سماجی رہنما حاجی نثار احمد کے رہائش گاہ پر حمایتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر راہ حق پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 268 نوشکی چاغی خاران پر جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا تو سابقہ اربوں روپے کے اسکیموں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی اجتماعی اسکیمیں بھی علاقے کیلئے شروع کر ینگے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجگور واشک اور خاران کے علاقوں میں میرے سابقہ دور کے اربوں روپے کے اجتماعی اسکیمات سے وہاں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں اور انشاء اللہ اگر خاران نوشکی اور چاغی کے عوام نے موقع دیا تو یہاں پر بھی تعلیم صحت روزگار و دیگر مواقع فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ رخشان کے عوام25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر ملک میں بہتر مستقبل کیلئے اپنا فیصلہ سنا دیں